ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : اڈیار میں ایئر کنڈیشنر پھٹ پڑا ۔ گھر کے قیمتی ساز و سامان کو پہنچا نقصان

منگلورو : اڈیار میں ایئر کنڈیشنر پھٹ پڑا ۔ گھر کے قیمتی ساز و سامان کو پہنچا نقصان

Mon, 03 Nov 2025 11:33:09    S O News

منگلورو،  3 / نومبر (ایس او نیوز) شہر کے مضافات اڈیار پڈاو میں واقع ایک مکان کے گھر میں نصب ایئر کنڈیشنر زور دار دھماکے سے پھٹ پڑا جس سے گھر میں موجود نقدی، پاسپورٹ، فرنیچر سمیت قیمتی ساز و سامان کو بھاری نقصان پہنچا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تب یہ گھر مقفل تھا اور مالک مکان فیضل وہاں میں موجود نہیں تھا ۔ گھر  کے اندر سے دھواں نکلتے دیکھ کر  پڑوسیوں نے گھر کا تالا توڑا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ فیضل کسی دوسری جگہ پر مقیم تھا اور اس نے اس نئے گھر میں منتقل ہونے کی کارروائی شروع کی تھی ۔ اسی وجہ سے چار پانچ دن قبل ہی اس نے گھر میں نیا ایئر کنڈیشنر نصب کیا تھا ۔ کل شام کے وقت اچانک ایئر کنڈیشنر کے اندر دھماکہ ہوا اور بند گھر میں دھواں جمع ہونے کے ساتھ ہی وہاں موجود ساز و سامان میں آگ لگ گئی ۔ جس کی وجہ سے نقد رقم اور پاسپورٹ، کپڑے، فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل گیا ۔ 
    
سرکاری افسران اس واقعے کے حقیقی اسباب کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش سے محسوس ہوتا ہے کہ گھر میں نصب کے گئے نئے اے سی یونٹ میں کسی خرابی کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا ہے جو آگ لگنے کا سبب بنا ہے ۔ 


Share: