منگلورو 23/اکتوبر (ایس او نیوز) : محکمہ موسمیاتِ نے ساحلی کرناٹک میں خراب موسم کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مچھلیوں کے شکار کے لئے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 تا 26 اکتوبر کے دوران بحیرہ عرب میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سمندر میں اُتھل پُتھل کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر برائے ماہی گیری نے بھی ہدایت دی ہے کہ حفاظتی اقدام کے طور پر کشتیوں والے اور دیگر ماہی گیر ان تاریخوں میں سمندر میں نہ اُتریں تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔