
بھٹکل، 23 / اکتوبر (ایس او نیوز) اُترکنڑا کے ضلع انچارج وزیر اور بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے خلاف فیس بک پیج پر ہتک آمیز میسجس پوسٹ کرنے کے الزام میں مرڈیشور پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت بھٹکل تعلقہ کے بائیلور، ڈوڈّ بلسے کے رہائشی پورندرمنجوناتھ نایک (37) کے طور پر کی گئی ہے
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے تیجو نایک ہوناور اور وندنا پُجاری نامی جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے منکال وئیدیا کے خلاف تقریباً 1.29 منٹ کی ایک ویڈیو شیئر کیں تھیں جس میں منکال وئیدیا کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے تھے۔
چھان بین کے بعد پولس نے پورندر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیے گئے دو موبائل فون ضبط کیے۔ پولس اس تعلق سے مزید چھان بین کررہی ہے