ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    بی جے پی یا کانگریس ؟ ہوا کارخ دیکھ کرطے کروں گاکدھرجاناہے:اٹھاؤلے

    بی جے پی یا کانگریس ؟ ہوا کارخ دیکھ کرطے کروں گاکدھرجاناہے:اٹھاؤلے

    Sat, 10 Nov 2018 23:01:56 
    ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے لیڈراور مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے کہا ہے کہ وہ ہوا کا رخ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ آنے والے وقت میں بی جے پی اور کانگریس میں سے انہیں کس میں جانا ہے،تاہم اس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جب تک حکومت رہے گی، وہ این ڈی اے میں بنے رہیں گے۔ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں اٹھاؤلے بول رہے تھے
    اس مندر میں ہوتی ہے ٹیپو سلطان کی پوجا 

    اس مندر میں ہوتی ہے ٹیپو سلطان کی پوجا 

    Sat, 10 Nov 2018 22:57:56 
    ٹیپو سلطان کو دنیا کا پہلا مجاہد آزادی کہا جاتا ہے۔ وہ اس دور میں ٹیکنالوجی سے بے حد متاثر تھے۔ کہا جاتا ہے ٹیپو سلطان ہی بھارت کے پہلے حکمران تھے، جس نے اپنے دور حکومت میں میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے 1780 میں انگریزوں کے ساتھ جنگ میں راکٹ کا استعمال کیا تھا۔ بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق، لندن کے مشہور سائنس میوزیم میں ٹیپو سلطان کے راکٹ رکھے ہوئے ہیں
    ’رتھ یاترا‘ روکنے والے کچلے جائیں گے: بی جے پی

    ’رتھ یاترا‘ روکنے والے کچلے جائیں گے: بی جے پی

    Sat, 10 Nov 2018 22:54:56 
    بی جے پی کے مغربی بنگال یونٹ کے ایک سینئر خاتون لیڈر نے ہفتہ کو کہا کہ وہ لوگ جو ریاست میں پارٹی کی مقررہ’’رتھ یاترا‘‘ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ’’ رتھ‘‘ کے پہیوں کے نیچے کچلے جائیں گے۔ ریاست کی خاتون مورچہ صدر لاکٹ چٹرجی نے بھی کہا کہ یہ ’’یاترا ‘‘ریاست میں ’’جمہوریت ‘‘کی بحالی کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ وہ مالدہ ضلع میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہی تھیں
    چھتیس گڑھ میں تھم گئی انتخابات مہم 12 نومبر کو ہوگی پہلے مرحلے کی ووٹنگ

    چھتیس گڑھ میں تھم گئی انتخابات مہم 12 نومبر کو ہوگی پہلے مرحلے کی ووٹنگ

    Sat, 10 Nov 2018 22:48:45 
    چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 12 نومبر کو اور اس کے لئے انتخابی مہم آج تھم گئی ہے ۔ انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی صدر امت شاہ اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاست میں کئی ریلیاں کیں۔ چھتیس گڑھ کی نکسل متاثرہ 18 اسمبلی سیٹوں پر 12 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے بعد 20 نومبر کو دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 11 د سمبر کو ہوگی
    مغل روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا 

    مغل روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا 

    Sat, 10 Nov 2018 22:44:15 
    جموں و کشمیر میں زبردست برفباری کی وجہ سے آٹھ دن تک بند رہنے کے بعد جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے پونچھ اور راجوری ضلع کو جوڑنے والے مغل روڈ کو ایک طرف کی ٹریفک کے لئے ہفتہ کو کھول دیا گیا۔ اعلیٰ حکام محمد رفیق نے بتایا کہ صرف پونچھ کے بف لیج سے شوپیاں تک جانے کے لئے اس سڑک کو کھول دیا گیا ہے اور شوپیاں سے آنے والی گاڑیوں کو اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے
    وشیوہندوپریشدنے رام مندر کی تعمیرکے لیے جلدقانون سازی کامطالبہ کیا

    وشیوہندوپریشدنے رام مندر کی تعمیرکے لیے جلدقانون سازی کامطالبہ کیا

    Sat, 10 Nov 2018 22:39:49 
    وشو ہندوپریشدنے سنیچر کواس یقین کا اظہارکیاہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اجودھیا میں رام مندر کی تعمیرکے لیے قانون پاس کرے گی جس سے وہاں قانونی طریقے سے مندر کی تعمیر ہوسکے۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدر آلوک کمار نے یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حکومت رام مندر کی تعمیرکیلئے بل لائے گی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے باہر کے لیڈران بھی پارٹی پالیسیوں س
    بی جے پی پہلے اپنے مسلم لیڈروں کا نام بدلے،ایودھیاکا نام بدلنے پریوگی کے وزیرکا حملہ، مسلمانوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا

    بی جے پی پہلے اپنے مسلم لیڈروں کا نام بدلے،ایودھیاکا نام بدلنے پریوگی کے وزیرکا حملہ، مسلمانوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا

    Sat, 10 Nov 2018 22:36:33 
    اتر پردیش کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اپنے ہی باس وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے پرسوال کھڑاکیا ہے۔اوم پرکاش راج بھر نے فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیاکرنے پراعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کا ڈرامہ ہے۔راج بھر نے کہا کہ جب بھی پچھلے اور پسماندہ طبقات کے لوگ اپنی مانگوں کواٹھاتے ہیں، ان سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی نے ان مسائل کو اچھال دیتی ہے۔اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی حکومت کے مسلسل
    مدھیہ پردیش انتخابات:کانگریس کا انتخابی منشور جاری،کسانوں کاقرض معاف کرنے اور 10ہزار روپئے بے روزگاری بھتہ اورموبائل دینے کا وعدہ

    مدھیہ پردیش انتخابات:کانگریس کا انتخابی منشور جاری،کسانوں کاقرض معاف کرنے اور 10ہزار روپئے بے روزگاری بھتہ اورموبائل دینے کا وعدہ

    Sat, 10 Nov 2018 22:31:09 
    کانگریس آج نے مدھیہ پردیش اسمبلی کے انتخابات کے لیے انتخابی منشور جاری کیا۔پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کا قرض معاف کیاجائے گا اور کسانوں کے لیے بجلی کی قیمت آدھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ کانگریس نے بے روزگار ی الاؤنس اور نوجوانوں کو موبائل دینے کا وعدہ کیا ہے
    ثقافت کے لیے غازی آباد اور دہلی کا نام بدلنے سے بھی گریزنہیں کرے گی بی جے پی :سنگیت سوم

    ثقافت کے لیے غازی آباد اور دہلی کا نام بدلنے سے بھی گریزنہیں کرے گی بی جے پی :سنگیت سوم

    Sat, 10 Nov 2018 22:25:03 
    اتر پردیش میں بی جے پی کے متنازع ہندووادی لیڈران میں شمارسنگیت سوم 2019لوک سبھا کی سیاسی زمین تیار کرتے دکھ رہے ہیں۔فیض آباد کا نام ایودھیا کئے جانے کے محض 48گھنٹوں کے اندر سنگیت سوم نے مظفرنگر کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی اور اب اگلے 24گھنٹوں کے بعد انہوں نے اعلان کر دیا کہ ثقافت کو بچانے کے لئے بی جے پی دہلی اور غازی آبادکا نام تبدیل کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی