Mon, 17 Dec 2018 01:10:22
چھتیس گڑھ میں کانگریس نے 90 رکنی اسمبلی میں 68 سیٹیں جیت کر 15 سال بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔ کانگریس کے اس شاندار کارکردگی اور اس سے منسلک کچھ دیگر مسائل پر پارٹی کے چھتیس گڑھ انچارج پی ایل پنیا سے بات کی گئی ،انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ’ یہ جیت بہت بڑی اور تاریخی ہے. اس کا اندازہ ہمیں پہلے ہو گیا تھا کہ عوام کانگریس کو بڑی اکثریت کا ’’تحفہ ‘‘دینے جا رہی ہے
View more
Mon, 17 Dec 2018 01:05:29
سال 2002 کے گجرات فسادات پر ایک نئی کتاب آئی ہے، جس میں تشدد کو انجام دینے والے لوگوں سے بات کرکے ان کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ مصنفہ ریوتی لال کا کہنا ہے کہ کسی بھیڑ کی کہانی بتانے کی کوشش کرنا ایک طرح سے احمقانہ عمل لگ رہی تھی؛ لیکن جب میں نے 2002 کے جرم میں شامل ہونے کے ملزم 50۔100 لوگوں سے ملاقات کی تو مجھے لگا کہ منظر نامہ کو واضح کرناناممکن ہے
View more
Sun, 16 Dec 2018 02:10:06
برلن میں دو برس قبل ایک کرسمس مارکیٹ پر ٹرک کے ذریعے حملہ کرنے والا انیس عامری’تنہا بھیڑیا‘ نہیں تھا بلکہ ممکنہ طور پر اس کا تعلق ایک سلفی سیل سے تھا، جس نے اسے اس حملے میں مدد دی تھی۔جرمن میڈیا پر ہفتے کے روز سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق برلن کرسمس مارکیٹ حملے کے فقط دو ہفتے بعد اطالوی پولیس نے اس سلسلے میں تفصیلات جاری کی تھیں، جن کے مطابق سخت گیر نظریات کے حامل سلفی مسلمانوں کے ایک سیل نے اس
View more
Sun, 16 Dec 2018 02:03:11
راجستھان کی 15 ویں اسمبلی کے لئے نو منتخب 199 اراکین اسمبلی میں سے 158 کروڑ پتی ہیں۔ سال 2013 کے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہ تعداد 145 تھی۔ ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے 99 میں سے 82 ممبران اسمبلی، بی جے پی کے 73 میں سے 58 ممبران اسمبلی، بی ایس پی کے چھ میں سے پانچ رکن اسمبلی اور 13 میں سے 11 آزاد ممبر اسمبلی ایسے ہیں
View more
Sun, 16 Dec 2018 01:59:08
رافیل ڈیل پر سپریم کورٹ کے فیصلہ اور اس پر مچے سیاسی گھمسان کے درمیان مرکزی حکومت ایک بار پھر عدالت عظمی پہنچی ہے۔حکومت نے عرضی داخل کرکے رافیل ڈیل پر دیئے گئے فیصلے میں مبنی بر حقائق اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکز نے سپریم کورٹ سے فیصلے کے اس پیراگراف میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کیگ رپورٹ اور پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے بارے میں ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ عدالت کو آگاہ کرنے کے
View more
Sun, 16 Dec 2018 01:55:18
فرانس کے مختلف شہروں میں زرد جیکٹوں والے حکومت مخالف مظاہرین مسلسل پانچویں ویک اینڈ پر احتجاج کے لیے جمع ہیں۔ صدر ایمانوئل ماکروں کی حکومت کے خلاف مظاہروں کا یہ سلسلہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر شروع ہوا تھا۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مظاہرین کی پرتشدد کارروائیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی ایک بڑی نفری متعین کی گئی ہے
View more
Sun, 16 Dec 2018 01:51:00
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہفتہ کو ایک تصادم میں سکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا۔ اس تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں میں ظہور احمد ٹھوکر بھی ہے، جو گزشتہ سال جولائی میں فوج کے کیمپ سے فرار ہو کر دہشت گرد تنظیم میں شامل ہو گیا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ مقامی باشندے ٹھوکر کے تصادم میں گھرے ہونے کی اطلاع پر مشتعل ہو گئے اور فوج پرسنگ باری کی تھی
View more
Sun, 16 Dec 2018 01:46:45
پی اور راجستھان میں سی ایم کا اعلان کرنے کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے عہدے پر کانگریس میں پیچ پھنسا ہوا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پی اور راجستھان کی طرح آج بھی ٹویٹر پر چھتیس گڑھ کے تمام سی ایم دعویداروں کے ساتھ تصویر تو پوسٹ کر دی ہے لیکن وزیر اعلی کون ہوگا اس پر پارٹی نے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔ پارٹی لیڈر پی ایل پنیا نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ اتوار کو 12 بجے رائے پور میں پارٹی
View more
Sun, 16 Dec 2018 01:41:23
انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کے بھائی انور کو ابو ظہبی کے ایئر پورٹ پر کسٹم پولیس نے جمعہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ انور کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ ہے۔گرفتاری کے بعد بھارتی سفارت خانہ چھوٹا شکیل کے بھائی انور کو اپنے گرفت میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ پاکستانی سفارت خانہ بھی اسے پکڑنے کی کوشش میں ہے۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ انور کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ ہے، اس لحاظ سے اس کے سپرد کیا جانا چاہئے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy