Tue, 06 Dec 2016 21:14:28
صدر پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر حامد انصاری، مرکزی وزراء، کانگریس صدر سونیا گاندھی، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور مختلف دوسرے لیڈروں نے آج رات تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا
View more
Tue, 06 Dec 2016 21:02:50
تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کا آج رات یہاں ایک اسپتا ل میں انتقال ہو گیااورآج شام میں ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ اداکی گئیں۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 20:47:36
فی زمانہ مسلمانوں میں بڑھتی عصری تعلیم خوش آئندہے لیکن اس کے ساتھ دینی تعلیم وتربیت بھی ناگزیرہے۔ ملتِ اسلامیہ کوچاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم وتربیت سے بھی آراستہ کرے۔ان خیالات کااظہار جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد کے ناظم وشیخ الحدیث مولاناحافظ خواجہ نذیرالدین نے دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور میں منعقدہ ایک اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے کیا۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 20:29:38
کانگریس کے سینئر لیڈراورسابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے آج اناڈی ایم کے کی سربراہ جے للتا کے انتقال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ سیاست اور حکومت میں کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والا ایک مشکل اندازلے کرآئیں
View more
Tue, 06 Dec 2016 20:06:42
کنبیرامیں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 166رنز سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزدوصفرسے جیت لی ہے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم379رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.2اوورزمیں 262رنزبناسکی۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 19:59:07
پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ہندوستان میں آئندہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوران انگلینڈ کے اسپنروں کی مدد کے لیے اسپن مشیر کا رول نبھاتے رہیں گے۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 19:50:13
جنوبی امریکہ فٹ بال فیڈریشن کونمے بول کوپا سدامیری کانا خطاب برازیل کے کلب چیپ کونئس کو دینے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کی ٹیم فائنل کھیلنے کے لیے جانے کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو کر ختم ہو گئی تھی۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 19:28:07
پہلے ہی اس سال اسٹارکھلاڑیوں کوجمع کرنے کے لے جوجھ آئی پی ٹی ایل کو جھٹکا لگا ہے کہ کیونکہ ہندوستان میں موجودہ اقتصادی ماحول کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر اور امریکی کی اسٹار کھلاڑی سرینا ولیمز موجودہ سیشن میں اس لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
View more
Tue, 06 Dec 2016 19:16:26
وفاقی جرمن آئینی عدالت نے آج اپنے ایک فیصلے میں کہاہے کہ بجلی چلانے والے ادارے ای اَون، آر ڈبلیو ای اور واٹن فال جرمنی میں ایٹمی توانائی سے قبل از وقت دستبردار ہونے کے حکومتی فیصلے کے بعد زرِ تلافی کی توقع رکھ سکتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy