Thu, 28 Jul 2016 11:26:14
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے قاہرہ میں منگل کے روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور ان سے اُبھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:21:50
ترک صدر نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کی ترکی واپسی کے بدلے مالی معاونت سے متعلق معاہدے پر یورپی یونین نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں جبکہ یورپی یونین نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:18:02
شام کے کُرد اکثریتی شہر قامِشلی میں دوہرے بم حملے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد چوالیس تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ ایک طاقتور بم دھماکے کے باعث ایک سو چالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:14:47
ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی برائے معاشی امور اور پائیدار ترقی کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں سے شروع ہوگیاہے۔اس میں چین، پاکستان، ایران، ترکی، انڈونیشیا، اور کمبوڈیا سمیت انیس ایشیائی ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:10:43
نیپال میں بڑے پیمانے پر بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے54افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیانات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ملک بھر کے دریاؤں میں پانی اپنی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:06:46
پاکستانی کے ساحلی شہر کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔دونوں مسلح حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:02:30
صدر باراک اوباما کے مطابق یہ ممکن ہے کہ روس نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے۔امریکی صدر نے یہ بات ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ای میلز کے بالکل اچانک منظر عام پر آنے کے پس منظر میں کہی.
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:00:00
ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے یورپ کے لیے امیگریشن کا زہر سے موازنہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کوکسی ایک پناہ گزین کی بھی ضرورت نہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 10:56:13
ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے وہائٹ ہاؤس کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدارتی امیدواربن گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy