Thu, 11 Aug 2016 12:59:57
وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ایک وفادار ساتھی مری گوڈا کو جیل بھیجنے والی میسور کی ڈپٹی کمشنر شکھا کا ریاستی حکومت آج یہاں سے دوسری جگہ تبادلہ کردیا ۔ اب انہیں محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر کے عہدہ پر فائز کر کے تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:57:37
پانچ بار کے عالمی چمپئن ہندوستان کے وشوناتھن آنند نے آج یہاں گرینڈ چیس ٹور کے تحت کھیلے جا رہے سنکویفیلڈ کپ میں پانچ بازیوں میں چوتھا ڈرا کھیلا جس سے وہ مشترکہ طورپر دوسرے مقام پر کھسک گئے ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:52:40
راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر للت مودی نے دبئی میں ریاستی کرکٹ یونین کے حکام سے ملاقات کی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ جسٹس لوڈھا کمیٹی کی تجاویز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:48:10
لندن اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد ہم وطنوں کی نور نظر بنی سائنا نہوال پر ایک بار بھی ایک ارب سے زیادہ ہندوستانیوں کی امیدوں کا دارومدار ہوگا جب وہ اور 6 دیگر بیڈمنٹن کھلاڑی ریو اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:29:17
ریو اولمپکس میں جمناسٹ دیپا کرماکر کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لوک سبھا میں کھیل مہاکمبھ میں حصہ لے رہے تمام کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی نیک خواہشات دی گئیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:19:58
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے کمشنر منجوناتھ پرساد نے کہاکہ ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق شہر میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضے ہٹانے کیلئے انہدامی مہم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:14:37
ریاست بھر میں ہنگامہ کا سبب بننے والی بی ایس پی گنپتی کے معاملے میں سابق ریاستی وزیر کے جے جارج کو کلین چٹ دئے جانے کا قوی امکان ہے۔ گنپتی کی طرف سے منگلور اور بنگلور میں خدمات انجام دئے جانے کے دوران ان کی طرف سے پولیس تھانوں یا اپنے دفتر کی ڈائری میں کسی سینئر آفیسر یا سیاست دان کی طرف سے دباؤ کی بات درج نہیں ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:09:19
شہر کے بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کیلئے لوگوں کو اجازت دینے کے الزام میں سات وظیفہ یاب افسران کے خلاف فوجداری مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ یہ بات آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہی۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 12:05:05
ریاستی حکومت کی طرف سے رشوت ستانی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے قائم انسداد کرپشن بیورو نے آج باضابطہ اپنا کام شروع کردیا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بیش قیمتی گھڑی کی پیش کش کا معاملہ اے سی بی میں درج ہونے والی پہلی شکایت ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy