Fri, 12 Aug 2016 00:45:37
گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں کے خلاف مظالم کے واقعات کی مذمت کئے جانے کو لے کر آج کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے نے ان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ دلتوں کے درد پر ان کی پریشانی کی وجہ غیر ملکی میڈیا ہے
View more
Fri, 12 Aug 2016 00:32:33
راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن نے حکومت پر تعلیم کوفرقہ وارانہ رنگ میں رنگنے کا الزام لگاتے ہوئے ملک کے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے جدید تعلیم پر زور دینے اور تعلیم کو بازار کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی صلاح دی۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 00:23:05
گائے کے تحفظ کو لے کر چل رہی بحث کے درمیان ہریانہ حکومت نے ریاست میں گؤرکشک تنظیموں کے تمام ارکان کی پولیس سے توثیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت انہیں شناختی کارڈ جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔ہریانہ حکومت کے گؤ سیوا آیوگ نے کہا کہ اس اقدام سے سماج دشمن عناصر کو گؤرکشا کی آڑ میں وصولی کرنے اور لوگوں کو ہراساں کرنے سے روکا جا سکے گا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:49:09
امریکی جنرل شان میک فارلینڈ نے بغداد سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے پینٹاگان میں صحافیوں کو بتایا کہ منبج میں دشمن کی مزاحمت روازنہ کی بنیاد پر کم ہوتی جا رہی ہے۔میک فارلینڈ گزشتہ ستمبر سے داعش کے خلاف لڑائی کے اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:47:48
کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کے دو روز بعد پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کا جلد ہی خاتمہ کر دیا جائے گا اور اس کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:43:41
ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انقرہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ترک ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں عبوری مرحلے کے آغاز میں بشارالاسد کے کردار کو ممکنہ طور پر قبول کیا جا سکتا ہے مگر شام کے مستقبل میں اسد رجیم کا کوئی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:41:54
شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے خلاف امریکی قیادت میں سرگرم بین الاقوامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل شین میکفارلینڈ نے بتایا، ہمارے عسکری اندازوں کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران ہم دشمن (داعش) کے قریب 25ہزار جنگجوؤں کو ہلاک کر چکے ہیں۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:39:26
آج جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر ملک کے اندر بھی فوج کو سرگرمِ عمل کرنے سمیت دہشت گردی کے خلاف مختلف اقدامات متعارف کروانے والے ہیں۔ ملک میں کھلے عام فوج کی گشت کی تجویز پر جرمنی میں ایک زبردست بحث شروع ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 11 Aug 2016 16:34:54
ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدراتی امیدوار کے طور پر نامزد ہونے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہادی گروپ صدر اوباما کو عزت دے رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy