Thu, 18 Aug 2016 23:24:46
شہر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک تقریب کے دوران فوج کے خلاف نعرہ بازی کرنے کی مذمت کیلئے سنگھ پریوار سے وابستہ طلبا تنظیم اے بی وی پی کی طرف سے تمام کالجوں کے طلبا کو سڑکوں پر اتارنے کی دھمکیوں کو دیکھتے ہوئے آج شہر کے بیشتر کالجوں کے باہر پولیس فورس تعینات کردی گئی،تاکہ طلبا کو سڑکوں پر اترنے نہ دیا جائے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 23:11:23
لاری کے شیو پوری گاؤں میں آج ایک کار اور لاری کی ٹکر سے چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار کچھ لوگ وجے پورا سے ا یک مندر میں پوجا کرکے لوٹ رہے تھے۔اسی دوران ان کی کار کے ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل سے آگے نکلنے کی کوشش کی اسی وقت سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گیا۔ہلاک شدگان کی شناخت وجئے پور ضلع کے سندگی کے رہنے والے منجوناتھ ہڈپد، شیوانند ہڈپد، بسوراج ہڈپد اور کرن ویریندر ناوی
View more
Thu, 18 Aug 2016 23:07:05
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے تقرر کی تاریخ کا عنقریب تعین ہوگا۔ توقعات کے مطابق رواں ماہ کے اواخر یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں ڈی کے شیوکمار کے پی سی سی صدر کے طور پر باضابطہ اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔ یاستی کابینہ میں حالیہ ردوبدل کے فوراً بعد ڈی کے شیوکمار کو کے پی سی سی صدارت دئے جانے کا منصوبہ تھا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 22:58:20
شہر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے کشمیر میں موجودہ حالات کے مطابق منعقدہ پروگرام کے دوران ہندوستانی فوج کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے اشرار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے متعلق اے آئی سی سی جنرل سکریٹر ی ڈگ وجئے سنگھ کی ہدایت ایک تنازعہ بن چکی ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 22:42:38
ریاستی بی جے پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا اور ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے درمیان اختلافات اس قدر شدید ہوچکے ہیں کہ ریاست میں بی جے پی تقریباً پھوٹ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ یڈیورپا نے ایشورپا کو یہ سخت ہدایت دی تھی کہ کسی بھی حال میں وہ سنگولی راینا برگیڈ کی میٹنگ نہ کریں اور ایسا کوئی ادارہ قائم نہ کریں۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 22:10:17
دبئی میں بی ایم جے ڈی کی طرف سے انجمن حامئی مسلمین کے جنرل سکریٹری کے اچانک انتقال پر تعزیتی اجلاس کل رات بی ایم جے ڈی آفس میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس کا آغاز مولوی عبدالحئی ائیکری کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد دیگر ممبران نے تاثرات پیش کئے۔ جس میں سابق صدر جناب عبدالقادر باشاہ رکن الدین نے اپنے کلمات میں کہا کہ مرحوم ایک مخلص خادم اور خاموش خادم بن کر رہیں ان کو مولانا ابوالحسن ندوی سے گہرا تعلق ت
View more
Thu, 18 Aug 2016 21:34:55
راہ چلتی خاتون کو بس چھوجانے کا الزام عائد کرتےہوئے سرکاری بس ڈرائیور پر حملہ کرنے کی واردات جمعرات دوپہر کو بھٹکل بس اسٹائنڈ پر پیش آئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کی شناخت موڈ بھٹکل کے رہنے والے آنند جٹا دیواڑیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس دیگر ملزموں کی تلاش میں ہے
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:10:55
چین نے دنیا کا پہلا سیٹ لائٹ مدار میں روانہ کیا ہے، جس میں ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے مواصلات کو زمین کی جانب بھیجا جا سکے گا، جس کے لیے اُسے توقع ہے کہ یہ ہیکنگ سے محفوظ ہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 17:09:37
تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے متعدد سیاحتی مقامات پر بم دھماکے کرنے والے درجنوں مشتبہ افراد کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ افراد اب فوج کی حراست میں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy