Sat, 20 Aug 2016 16:46:38
شامی صدر بشار الاسد کی فوج کے جنگی طیاروں نے مسلسل دوسرے روز بھی شمال مشرقی شہر الحَسَکہ کے نواح میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ بدھ کے دن سے کردوں کے کنٹرول والے شہر الحَسَکہ کے گرد و نواح میں شامی فوجیوں کے ساتھ ان کرد فائٹرز کی جھڑپیں جاری ہیں۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:44:54
افغان حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے شمال مشرقی صوبے قندوز کے ضلع خان آباد پر قبضہ کر لیا ہے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ کے ترجمان محمد بہاج کے مطابق طالبان نے خان آباد پر کئی اطراف سے چڑھائی کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:38:29
پاکستان سے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو دوسری مرتبہ ملک بدر کر دیا گیا ہے۔بلیک لسٹ قرار دیئے گئے میتھیو بریٹ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کی بلیک لسٹ میں شامل افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی ہوتی ہے۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:36:07
انتہا پسند گروپ بوکو حرام کے خلاف سات سال سے جاری جنگ نے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہنگامی صورت حال پیدا کردی ہے۔ریاست بورنو تشدد سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اب خوراک کی بڑھتی ہوئی قلت کے مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:30:00
افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ بغلان کے ایک علاقے پر طالبان کے بڑے حملے کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد یہاں سے نقل مکانی کرنے پڑی ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے بغلان صوبے کے ضلع بغلانِ مرکزی میں رواں ہفتے ایک مربوط حملہ کیا تھا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:27:23
رواں برس کے امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے چیئرمین پال منفورٹ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہیں روسی حکومتی حلقوں کے ساتھ تعلقات پر داخلی سیاسی دباؤ کا سامنا تھا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:25:41
پاکستانی فورسز کا افغان سرحد کے قریب اپنے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی راجگال میں فضائی و زمینی کارروائی میں نو مزید شدت پسند مارے گئے ہیں۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:21:38
عموما اولاد کی نعمت سے محروم لوگ حالات سے مایوس ہوکر دین ودنیا سے بے زار ہو جاتے ہیں مگر فلسطین کی ایک عمر رسیدہ خاتون نے اولاد کی محرومی کو مایوسی کے بجائے اللہ سے تعلق جوڑنے کتاب اللہ سے رشتہ مضبوط بنانے کا ذریعہ بنا لیا۔
View more
Sat, 20 Aug 2016 16:17:49
گذشتہ پانچ سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 102ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 102بار مسمار کیا جا چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy