Thu, 18 Aug 2016 16:28:33
ترکی کے مشرقی حصے میں پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت پر کیے گئے ایک کار بم حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز یہ دھماکا مشرقی ترک شہر ایلازِگ میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز کی پارکنگ میں ہوا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:26:04
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق حج کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا ہے۔ غلاف کعبہ کو زمین سے اٹھائیجانے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان اور اس کی قطع وبرید سے محفوظ رکھنا ہے۔ گذشتہ روز غلاف کعبہ کو تین میٹر اونچا کر دیا گیا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:19:42
فرانس میں خواتین کے لیے تیراکی کے’’باوقار‘‘لباس جس کو ’’بورکنی‘‘کا نام دیا جاتا ہے، اس پر پابندی کے جواب میں سیاسی شخصیت اور الجزائری تاجر رشید نکّاز نے اعلان کیا ہے کہ وہ فرانس کے ساحلوں پر اس لباس کو پہننے والی مسلمان خواتین پر عائد کیے جانے والے تمام جرمانوں کی رقم وہ ادا کریں گے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:03:58
کشمیر کے متاثر ہ عوام کے مسائل جاننے منعقدہ اجلاس کے دوران ہندوستان فوج کے خلاف وطن دشمن نعرے لگانے والوں کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے کریہاں کے اے بی وی پی تنظیم کے جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 16:01:55
چنتامنی تعلقہ کے محمدپور دیہات کے واقع دارلعلوم محمد پور (عربک کالج)میں 70ویں یوم آزادی تقریب منائی گئی۔مدرسہ کے صدر الحاج عبدالسبحان کے ہاتھ قومی ترنگا لہرایا گیاجن کے ساتھ مدرسہ کے سکریٹری الحاج محمد شفیق الدین نائب صدر عبدالمجید گرام پنچایت رُکن الحاج سید مشتاق منی راجما،سنیتما،نارائن سوامی بھی موجود رہے۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 15:57:24
کار کو لاری ٹکرماردینے کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیایہ حادثہ چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود تمیسندرہ کے قریب پیش آیا۔رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق چکبالاپور بی۔جے۔ایس۔کالج کا لکچرشرنیواس(35)آج صبح 9بجے چنتامنی سے چکبالاپور کے طرف کار میں جارہا تھا۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 15:51:48
عالمی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عراق اور شام سمیت دنیا کے کئی دوسرے ملکوں میں اسلامی خلافت کے قیام کی دعوے دار سخت گیر تنظیم دولت اسلامی داعش میں شامل بیشتر جنگجو اسلام اور شریعت کی بنیادی تعلیمات سے بھی نابلد ہیں۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 15:49:02
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن میں حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس دوران ملیشیاؤں کے تقریبا 1654ارکان ہلاک اور 2000کے قریب زخمی ہوئے۔یہ اعداد و شمار اتحادی طیاروں کی معاونت سے یمن کی قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی پیش قدمی کو بھی باور کراتے ہیں۔
View more
Thu, 18 Aug 2016 12:48:49
کپتان منیش پانڈے کی ناٹ آؤٹ سنچری اور دھول کلکرنی کی آل راؤنڈ کارکردگی سے ہندوستان اے نے آج یہاں چہاررکنی ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ اے پر تین وکٹ سے جیت درج کی۔پانڈے نے شاندار طریقے سے تبدیلی کی قیادت کی، انہوں نے 105گیندوں میں ناٹ آؤٹ 100رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy