ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    روس میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز

    روس میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز

    Sun, 18 Sep 2016 16:04:50 
    روس میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں زیادہ تر صدر ولادی میر پوتن کے حامی حاوی دکھائی دے رہے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ روس کرائمیا میں اپنی پارلیمان کے انتخابات کا انعقاد کر رہا ہے۔ 2014میں کرائمیا کا روس ساتھ الحاق ہو گیا تھا جس کی عالمی سطح پر تنقید کی گئی تھی۔ 2011میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا
    شامی فوج پر نادانستہ حملے کا افسوس ہے:امریکہ

    شامی فوج پر نادانستہ حملے کا افسوس ہے:امریکہ

    Sun, 18 Sep 2016 16:02:34 
    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے امریکی اتحاد کی قیادت والے طیاروں سے ہونے والے حملے پر افسوس ہے کیونکہ اس کے مطابق ان طیاروں سے نادانستہ طور پر شامی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس نے روس کی بھی تنقید کی ہے جس نے اس حملے کے جواب میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
    پشاور:مسلح افراد کا حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

    پشاور:مسلح افراد کا حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

    Sun, 18 Sep 2016 16:00:19 
    پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے ایک حملے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح پشاور کے مضافاتی علاقے خزانہ میں گڑھی صعبت خان کے مقام پر ہوا۔پشاور کے ایس پی دیہات شوکت خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پاک فوج کے تین اہلکار سفید رنگ کی سوزوکی گاڑی میں جارہے تھے کہ
    کشمیر:ہندوستانی فوج کے ہیڈ کواٹر پر حملہ، 17فوجی ہلاک

    کشمیر:ہندوستانی فوج کے ہیڈ کواٹر پر حملہ، 17فوجی ہلاک

    Sun, 18 Sep 2016 15:57:58 
    ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 26سال سے جاری مسلح شورش کے دوران پہلی مرتبہ ایک خود کش مسلح حملے میں 17ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں۔شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبہ اُڑی میں پانچ گھنٹوں کے طویل تصادم کے بعد انڈین فوج نے کہا ہے کہ چار مسلح حملہ آوروں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔جموں میں مقیم ہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان نے حملے میں 17فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
    برطانوی عالم دین کوبرائے نام مسلمان ہونے پر قتل کیا گیا؟

    برطانوی عالم دین کوبرائے نام مسلمان ہونے پر قتل کیا گیا؟

    Sun, 18 Sep 2016 15:55:28 
    برطانیہ کی ایک عدالت نے رواں سال فروری میں ایک سرکردہ عالم دین کے قتل میں معاونت کے جرم میں ایک مسلمان نوجوان محمد حسین سعیدی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ مجرم پر الزام ہے کہ اس نے عالم دین کو راسخ العقیدہ مسلمان نہ ہونے اور کالے جادو کی مدد سے لوگوں کا علاج کرنے الزام میں قتل کیا گیا۔گذشتہ فروری میں راچڈیل کے ایک پارک میں ایک مقامی مسجد کے امام 72سالہ جلال الدین کو قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں 21
    دمام:فائرنگ سے 2 سعودی پولیس اہلکار جاں بحق

    دمام:فائرنگ سے 2 سعودی پولیس اہلکار جاں بحق

    Sun, 18 Sep 2016 15:51:44 
    سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام کی الخضریہ کالونی میں ہفتے کے روز ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹی کے دو اہلکارفورڈ ماڈل کی ایک گاڑی پر سوار تھے اور الخضریہ میں گشت کر رہے تھے۔
    شام سے داغے گئے دو راکٹ اسرائیل کے ہاتھوں تباہ

    شام سے داغے گئے دو راکٹ اسرائیل کے ہاتھوں تباہ

    Sun, 18 Sep 2016 15:49:04 
    اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے آئرن ڈوم راکٹ شکن نظام نے ہفتے کے روز شام کی جانب سے مقبوضہ گولان پر چلائے گئے راکٹ کو فضا میں تباہ کردیا۔فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ شام کی جانب سے داغے گئے اس راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قابض افواج کے زیر انتظام آئرن ڈوم نظام نے چند گھنٹوں کے بعد مقبوضہ گولان کے کنارے پر ایک اور راکٹ کو فضا میں ہی تباہ کر ڈالا۔
    سعودی عرب اور یمن کی سرحد پرگھمسان کی لڑائی

    سعودی عرب اور یمن کی سرحد پرگھمسان کی لڑائی

    Sun, 18 Sep 2016 15:47:18 
    یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ الطوال گذرگاہ اور اس کے قرب وجوار میں یمنی باغیوں نے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی کے طیاروں اور توپخانے کی مدد سے یمن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور میزائل لانچنگ اڈے تباہ کردیے گئے ہیں۔
    روس کا امریکہ پرداعش سے گٹھ جوڑ کا الزام

    روس کا امریکہ پرداعش سے گٹھ جوڑ کا الزام

    Sun, 18 Sep 2016 15:45:30 
    شام کے دیر الزور شہر میں امریکا کے فضائی حملیمیں شامی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد روس نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ واشنگٹن شدت پسند گروپ داعش کے ساتھ ساز باز کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دیر الزور میں ہفتے کے روز امریکی فوج نے شام کی سرکاری فوج پر فضائی حملہ کر کے داعش کو حملوں میں مدد فراہم کی ہے۔