Tue, 11 Oct 2016 12:24:03
آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پتہ چلا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر ان درخواستوں کے سلسلے میں کوئی معلومات نہیں رکھتاجنہیں وزیر اعظم نے ذاتی طور پر پڑھا ہے
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:21:36
وزارت قانون نے آج کہا کہ عام نظریے کے برعکس ججوں کی کمی بڑھتے زیر التوا مقدمات کی واحد وجہ نہیں ہے۔وزارت نے اس بات کی حمایت میں دہلی اور گجرات جیسی ریاستوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس میں کافی جج ہیں۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:18:44
پنجاب کے الیکشن کمیشن نے آج سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ سرکاری فنڈز اور مشینری کا استعمال پارٹی کے اشتہارات کے لئے نہیں کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کریں۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:15:17
جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی(جے کے این پی پی)نے کچھ دن پہلے رام نگر میں ایک دلت نوجوان پر حملے کی مخالفت میں آج یہاں پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ ریاست میں ایس سی اور ایس ٹی کے خلاف حملے میں اضافہ ہوا ہے۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:13:03
راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے پاک مقبوضہ کشمیر میں انجام دئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کے لئے ہندوستانی فوج کی تو تعریف کی لیکن اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی این ڈی اے کی قیادت والی مرکزی حکومت کا مذاق اڑایا۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:09:43
مجاہد آزادی اور سماج وادی لیڈر رام اقبال ورسی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا۔ان کے بیٹے شیو جی سنگھ نے بتایا کہ 94سالہ ورسی نے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس )میں علی الصبح تقریبا ساڑھے تین بجے آخری سانس لی۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:06:33
عام آدمی پارٹی کو کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کی پارٹی بتاتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے آج اروند کجریوال کو خبردار کیا کہ ریاست اور ملک کی ترقی میں ’’آپ‘‘کی کوئی ایک شراکت شمارکر ادیں۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:03:18
کشمیر معاملے پر ہندوستان کو ایک بار پھر اکساتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ہندوستان اگر کشمیری لوگوں کی آزادی کی جدوجہد کا دہشت گردی سے موازنہ کرتا ہے تو وہ غلطی پر ہے۔
View more
Tue, 11 Oct 2016 12:01:04
کیرالہ کے گورنر پی سداشیوم اور وزیر اعلی پنرائی وجین سمیت کئی اہم ہستیاں آج تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للتا کو دیکھنے یہاں کے اپالو ہسپتال پہنچیں۔اس درمیان جے للتا کی پارٹی انا ڈی ایم کے نے ٹویٹ کیا کہ ’’پروچی تلیوی اماں‘‘(انقلابی رہنمااماں )کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy