Tue, 30 Apr 2024 18:05:10
وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر ویرپّا موئیلی نے کہا کہ شکست کے خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں کانگریس کے حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے موئیلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو مہنگائی، بے روزگاری اور کالے دھن وغیرہ کے بارے میں کوئی معلومات ہی نہیں ہے، وہ ایک بدھو وزیراعظم ہیں۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 18:01:17
موجودہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سماج وادی اور بزرگ سیاسی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم کو آہستہ آہستہ انڈیا الائنس کی جیت کا امکان نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ان دنوں جس طرح کے سوال پوچھ رہے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں انڈیا اتحاد کی جیت نظر آ رہی ہے!
View more
Tue, 30 Apr 2024 17:57:42
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ 2024 میں این ڈی اے کی حکومت بنتے ہی بہار سے ذات پرستی اور اقربا پروری کا خاتمہ کردیا جائے گا، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی اے کو اس کی شروعات سب سے پہلے اپنے گھر سے کرنی چاہئے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 17:54:37
لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے بیانات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان و رکن راجیہ سبھا سنجے راؤت نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور پی ایم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مہاراشٹر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہاں مودی جی کی آتما جو بھٹک رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مہاراشٹر اب جے پی کا شمشان بننے جا رہا ہے۔ بی جے پی کا اگر
View more
Tue, 30 Apr 2024 17:43:36
ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 17:39:19
گمراہ کن اشتہارات کے مقدمے کی سماعت کے درمیان، اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی نے پیر کو سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ اس نے بابا رام دیو کی ملکیت والی پتانجلی آیوروید اور دیویا فارمیسی کی فروخت کردہ ۱۴؍ مصنوعات کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔ عدالتی دستاویز کے مطابق اتراکھنڈ اسٹیٹ لائسنسنگ اتھاریٹی نے ۱۵؍ اپریل کو لائسنس معطل کئے ہیں۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 17:28:44
جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 12:13:11
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پر جول ریونا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پر جول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 11:51:11
اتر پردیش کے سیتا پور میں بی ایس پی امیدوار مہندر یادو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر آکاش آنند نے بی جے پی کا موازنہ بی جے پی سے کر دیا ہے۔ انہوں نے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بلڈوزر کی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ اس حکومت نے ملک کے عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس حکومت کو ہٹایا جائے اور مایاوتی کو وزیر اعظم بنانے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy