Wed, 01 May 2024 11:13:35
غیر سرکاری تنظیم اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ایف ڈی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ء کے تیسرے مرحلے کے ۱۳۵۲؍امیدواروں میں سے ۱۸؍ فیصد یعنی ۲۴۴؍ کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ تنظیم نے ۱۲؍ ریاستوں کے ۹۵؍ حلقوں سے الیکشن لڑنے والے ۱۳۵۲؍امیدواروں کے حلف نامہ کا تجزیہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ ۷؍مئی کو ہوگی۔ تجزیہ میں معلوم ہوا ہے کہ ۱۷۲؍امیدوار سنگین فوجداری
View more
Wed, 01 May 2024 11:01:33
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی کو اپنے نشانے پر لیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسے آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب تک کانگریس ہے، کوئی بھی طاقت ہندوستان سے اس کا آئین نہیں چھین سکتی۔ اسی کےساتھ انہوں نے اپنے کارکنا ن سے کہا کہ وہ جہاں بھی جائیں، اپنے ساتھ آئین کی ایک ک
View more
Wed, 01 May 2024 10:54:06
کرناٹک میں این ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار پرجول ریونّا کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد بی جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
View more
Wed, 01 May 2024 10:49:48
ممبئی کی ۶؍ اور اطراف کی ۷؍ پارلیمانی سیٹوں کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے عمل میں تیزی آگئی ہے۔ ممبئی اور اطراف کے پارلیمانی حلقوں پر ووٹنگ ۲۰؍ مئی کو ہوگی جس کیلئے پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعرات ۳؍ مئی ہے۔ ۶؍ مئی تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔
View more
Wed, 01 May 2024 10:44:09
دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے سوال کیاکہ آخرعام انتخابات سےعین قبل کیجریوال کی گرفتاری کیوں عمل میں لائی گئی؟
View more
Wed, 01 May 2024 01:25:09
ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 19:53:45
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ایک اہم پیش رفت ہوئی جب سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے ملزم سمیر کلکرنی کی عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے اس کے مقدمہ پر عبوری اسٹے لگادیا یعنی کے سمیر کلکرنی کے کی پٹیشن پر حتمی فیصلہ آنے تک اس کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 19:44:14
امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
View more
Tue, 30 Apr 2024 19:21:50
آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان روہت شرما سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس بار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون کے درمیان کھیلا جانا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy