Wed, 14 Dec 2016 12:30:23
کالے دھن کو سفید کرنے کے بابت حکومت کی نئی منصوبہ بندی اسی ہفتے نافذ کر دی جائے گی۔اس کیلئے ضروری انکم ٹیکس قانون ترمیمی بل کل یعنی بدھ کو راجیہ سبھا میں چودہ دن پورے کرنے کے بعد واپس کر دیا جائے گا۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 12:11:52
کانگریس پرسخت حملہ کرتے ہوئے وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاکہ پارٹی کا ’’گھوٹالوں کا ریکارڈ‘‘رہا ہے جس سے اسے مودی حکومت کی کرپشن مخالف مہم کے سامنے کافی پریشانی ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 12:07:35
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنی کابینہ اور کاروبار سے متعلق جلد ہی صحافیوں کو بتائیں گے۔ وہ کاروبار کو اپنے بیٹوں کے سپرد کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 12:05:19
امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’’ABC‘‘نیوز نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ٹیکساس سے جرمنی جانے والے لُفتھینزا کمپنی کے طیارے میں بم ہونے کی دھمکی ملنے پر اُس کا رخ نیویارک کے ہوائی اڈے کی طرف کر دیا گیا۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 11:59:15
سعودی عرب میں جملہ مالیت کے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے نئے تیار کردہ ڈیزائن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ مملکت میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کا یہ اب تک کا چھٹا ڈیزائن ہے۔ اس سے کرنسی نوٹوں کے پانچ ڈیزاین تبدیل کیے جا چکے ہیں۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 11:55:14
اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظامآئرن ڈوم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 600ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 11:51:22
انڈونیشیا کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے سات بچوں کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کے وسطی صوبہ ایسٹ نُوسا تینگارا میں پیش آیا۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 11:44:16
پرتگال کے سابق وزیرِاعظم انتونیو گوتیرس نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔وہ یکم جنوری 2017ء کو عالمی ادارے کے نویں سربراہ کی حیثیت سے باقاعدہ طور پر آئندہ پانچ سال کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 11:39:22
شام کے مشرقی شہر حلب میں حکومتی افواج چند دیگر علاقوں میں بھی باغیوں کے پسپا کرنے کے بعد شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہے۔سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں باغیوں کے زیر انتظام علاقوں پر حکومتی افواج کی پیش قدمی کے بعد لوگوں کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy