Tue, 13 Dec 2016 12:06:11
ایران کی قومی ایئر لائن اور امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے مابین 80مسافر طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پا یا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایران شیطان بزرگ سے 50بوئنگ 737جہاز اور 30بوئنگ 777طیارے خریدے گا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 12:01:21
لاطینی امریکہ کے ملک وینزویلا نے اس وقت زیر گردش سب سے زیادہ مالیت کے کرنسی نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہا کہ 100بولیور کے نوٹ بدھ تک ختم کر دیئے جائیں گے۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 11:58:29
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے مضبوط قریبی تعلقات کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی لاگ لپٹ کے بغیر گفتگو بھی اہم تھی''۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 11:52:03
یمن میں ایک فوجی ذمے دار نے بتایا ہے کہ مارب صوبے میں فوجی پولیس نے مال لے جانے والے ایک ٹرک کو پکڑ لیا جس میں ڈورون جاسوس طیارے موجود تھے۔ "العربیہ" نیوز چینل کے مطابق یہ ٹرک حوثیوں کے واسطے ڈرون طیارے لے کر صنعاء جا رہا تھا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:44:43
ضلع شمالی کینرا میں بارش کی قلت سے درپیش قحط سالی کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے نے افسران سے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں ہی قحط سالی کی وجہ سے پینے کے پانی اور جانوروں کے چارہ کے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔ اس لئے راحت پہنچانے کا کام جنگی پیمانے پر شروع کرنا ہوگا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:40:40
کاروار میں کراولی اتسوا کے حوالے سے ٹیگوساحل پرپہلی بار منعقدہ میراتھن دوڑ میں ہزاروں لوگوں نے بڑے جوش و خروش حصہ لیا۔ اس مقابلے کو آدتیہ برلاگراسیم نے اسپانسر کیا تھا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:36:22
یہاں سے قریب ایلکانہ نامی مقام پررہنے والے عمر رسیدہ جوڑے کے گھر پر آدھی رات کو کسٹمز آفیسرز کے روپ میں ایک پانچ رکنی ٹولی نے چھاپہ مارا، اور 69ہزار روپے نقدی کے علاوہ ایک سیل فون لے کر رفو چکر ہوگئے۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:20:07
گھر گھر عیسائیت کا پرچار کرنے والے پمفلٹ تقسیم کرنے والی دو خواتین کو ہندو تنظیموں کے کارکنوں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی کی ہی رہنے والی سینیتا اور سومیا نامی خواتین پچھلے دو ایک ہفتے سے عیسائیت کی تبلیغ کے لئے قائم 'Jehovah's Witnesses'نامی کمیٹی کی طرف سے شائع شدہ کتابچے گھرگھر جاکر لوگوں میں تقسیم کررہی تھیں۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 04:13:35
خاندانی جائیداد کی تقسیم سے اٹھنے والے تنازعے اور مالی دشواریوں کے پس منظر میں ایک ضعیف العمر ماں اور اس کے دو بچوں نے اجتماعی خودکشی کی کوشش کی جس میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے، البتہ بیٹی کو بچالیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy