Mon, 23 Jan 2017 23:52:58
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ان خبروں کی تردید کی کہ وہ بہت جلد سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی رکن کونسل وی سومنا کو اپنی وزارت میں لینے والے ہیں۔سرگپہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ خبریں محض قیاسی ہیں۔ اس طرح کی کوئی بات چیت ان کے اور سومنا کے درمیان نہیں ہوئی ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 23:45:39
ریاست کے دیہی اور شہر ی علاقوں میں سرکاری زمینات پر تعمیر شدہ مکانات کو باقاعدگی دینے کیلئے اکرما سکرما اسکیم کے تحت درخواست داخل کرنے کی مہلت اگلے ماہ 21 سے بڑھا کر 27 تاریخ کردی گئی ہے۔ یہ بات آج وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہی۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 23:40:58
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مرکزی حکومت سے اب تک ایک روپیہ بھی ریاستی حکومت کو نہیں ملا ہے۔آج شہر میں سبھاش چندرا بھوس جینتی تقریبات کے موقع پر ودھان سودھا کے احاطہ میں ان کے مجسمہ پر پھول چڑھانے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے خشک سالی سے نمٹنے کیلئے تمام ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہوئے مرکز سے 4072کروڑ روپیوں کی امداد جاری کر
View more
Mon, 23 Jan 2017 23:28:13
ریاستی حکومت نے آج کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل کے احکامات صادر کئے ہیں۔ 14 رکنی کمیٹی کے تقرر کا حکمنامہ آج ریاستی سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردیا گیا۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 23:22:34
عدالت کے حکم کے مطابق اب تمام مسافر گاڑیوں میں لازمی طور پر جی پی ایس آلے کی تنصیب کا حکم صادر کردیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے پہلے ہی مرکزی علاقوں میں یہ نظام لاگو کردیا ہے۔ ریاستوں میں بھی اس نظام کو لاگو کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 18:32:01
کمٹہ میں نیشنل ہائی وے کے توسیعی منصوبے کے تحت شہرکے باہر سے بائی پاس سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ کیونکہ مضافات سے بائی پاس کرنے کے لئے مقامی افراد اپنی زمینیں سرکاری تحویل میں دینے کو تیار نہیں ہیں۔ان کا الزام ہے کہ نیشنل ہائی کی توسیع شہر کے اندر سے ہی کرنے کا منصوبہ جو پہلے سے طے تھا اب اس میں کچھ بااثر لوگوں کی جائیداد بچانے کے لئے سیاسی مداخلت سے ترمیم کی گئی ہے
View more
Mon, 23 Jan 2017 15:20:47
باغات اور کھیتوں میں گھس کر فصلیں تباہ کرنے والے جنگلی خنزیروں (bore)سے کسان بہت پریشان رہتے ہیں۔ان سے فصلوں کا ہی نہیں بلکہ کبھی کبھار جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔ اور اس سے چھٹکارہ پانے کے کئی طریقے اپناتے ہیں جس میں اس کا شکار کرنا بھی شامل ہے جو کہ ایک غیر قانونی کام ہوتا ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 15:15:59
شہر میں مساج پارلر کے نام پر جنسی سرگرمیاں چلانے کے تعلق سے مسلسل عوامی شکایات کے پس منظر میں پولیس نے اقدام کرتے ہوئے کے ایس راؤ روڈ پر واقع ایک مساج پارلر پر اتوار کے دن دھاوا بول دیا۔ اور وہاں سے دوجوان لڑکیوں کو بچانے کے علاوہ چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2017 13:08:47
گذشتہ 30مارچ 2016کو شہر کے ٹینک بانڈ روڈ کا ساکن ظالم باپ رام مورتی آپنی 9سالہ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy