Wed, 25 Jan 2017 02:29:11
جنتا دل یونائیٹڈ نے نوٹ بندی کے معاملے پر مرکزی حکومت کواپنی نظریاتی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے لیکن یونیفارم سول کوڈ کے معاملے پر وہ مرکز کی پہل کا ہر قدم پر احتجاج کرے گی۔ یہ اعلان پارٹی کے قومی صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو پٹنہ میں کرپوری جینتی کے موقع پر ایک پروگرام میں کیا۔
View more
Wed, 25 Jan 2017 00:49:21
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کا الیکشن کمیشن پرحملہ جاری ہے۔اس بارانہوں نے الیکشن کمیشن پر بدعنوانی کو فروغ دینے کاالزام لگایاہے۔غور طلب ہے کہ اپنے بیان کو لے کر کیجریوال الیکشن کمیشن کے نشانے پرہیں۔کجریوال نے پنجاب میں لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اگر مخالف پارٹی کے لوگ پیسے دیں تولے لیں لیکن ووٹ عام آدمی پارٹی کو ہی دیں۔
View more
Wed, 25 Jan 2017 00:19:25
سپریم کورٹ سے تمل ناڈو میں صدیوں سے چلنے والے بیلوں کو گھیرنے کے خطرناک کھیل جلی کٹو پر لگائی پابندی کے برخلاف عوامی احتجاج کی وجہ سے ریاستی حکومت کی طرف سے جو راحت ملی ہے اس سے کرناٹک میں کمبلا کھیل کے حامیوں میں جوش بھر گیا ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2017 00:11:10
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے اخباری بیان کے مطابق شمالی کینرا ضلع انتظامیہ کی جانب سے7 واں ووٹرس ڈے 25 جنوری کو منایا جارہا ہے۔جس کے تحت ضلع رنگ مندر میں صبح دس بجے ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 12:23:39
دینی مدارس میں جدید، فارمل اور کمپیوٹر تعلیم کو جاری کرنے کے لئے سرکارکی طرف سے امدادی فنڈ فراہم کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں خواہشمند ذمہ داران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 12:18:13
سال 2017-18کے لئے حق تعلیم (رائٹ ٹو ایجوکیشن) اسکیم کے تحت اسکولوں میں داخلے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 12:14:06
اپنی بیٹی کے عاشق کو اس سے دور رہنے کی تاکید کرنا ماں کے لئے مہنگاپڑاکیونکہ اس ناراض عاشق کے حملے میں زخمی ہوکر اسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 12:09:56
یہاں سے قریب آئیورناڈو کے مقام پر پستولوں اور تلواروں کی زد پر سر راہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک کار میں سفر کررہے کاروباری سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیے گئے ہیں۔
View more
Tue, 24 Jan 2017 12:00:54
اے پی ایم سی انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس اور جنتادل(ایس)کے درمیان اختلافات دن بدن شدت اختیار کرتے جارہے ہیں ۔اے پی ایم سی کے نتائج کے بعد پہلی مرتبا چنتامنی تعلقہ کے ہادیگرہ گاؤں میں کانگریس اور جنتادل(ایس)حامیوں کے درمیان خوب مارپیٹ ہوگئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy