Thu, 16 May 2024 12:51:12
حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔
View more
Thu, 16 May 2024 12:49:25
سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سواتی مالیوال ان سے ملنے اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ اس دوران سی ایم کے پی ایم ویبھو کمار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کجریوال ان کے پی اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔
View more
Thu, 16 May 2024 12:46:07
سپریم کورٹ نے پی ایم مودی، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بھاجپاکے کئی دیگر رہنماؤں کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں اپریل۔مئی کے دوران مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریرں کرنے کے الزام میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواستیں منگل کو مسترد کر دیں۔
View more
Thu, 16 May 2024 12:33:54
بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی پر راشن کے حوالہ سے نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ غریبوں کو تھوڑا سا راشن دے کر اس کے بدلے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی فراق میں ہیں۔
View more
Thu, 16 May 2024 11:29:15
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج اتر پردیش کے ان دو پارلیمانی حلقوں کا دورہ کیا جو اس وقت سب سے زیادہ سرخیوں میں ہیں۔ یعنی امیٹھی اور رائے بریلی۔ دونوں ہی پارلیمانی حلقوں میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تعریفوں کے پل باندھے۔ امیٹھی میں تو انھوں نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد کی حکومت لوگوں کو
View more
Thu, 16 May 2024 11:20:53
کانگریس جنرل سکریٹری آج پھر رائے بریلی میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے پی ایم مودی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔
View more
Thu, 16 May 2024 11:11:01
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اڈیشہ میں انتخابی تشہیر کے دوران مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ آور دکھائی دیے۔
View more
Thu, 16 May 2024 10:57:08
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جھارکھنڈ حکومت میں وزیر اور کانگریس لیڈر عالمگیر عالم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی نے حال ہی میں انھیں پوچھ تاچھ کے لیے رانچی دفتر طلب کیا تھا۔
View more
Wed, 15 May 2024 19:40:09
ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دھول بھری گرم ہوا سے عوام پریشان ہیں اور ’لو‘ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ 1.53 لاکھ سے زیادہ اموات لو لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy