Thu, 30 May 2024 11:51:32
لوک سبھا کیلئے ۶؍ مرحلوں کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ ساتویں اورآخری مرحلے کیلئے یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق۳۰؍ مئی کو شام میں انتخابی تشہیر کا سلسلہ رک جائے گا۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:49:17
مرکزی حکومت کی مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ اسکیم (ایم جی این آرای جی ایس ) سے تقریباً ۸؍کروڑ رجسٹرڈ مزدوروں کے نام دو سال کے اندر حذف کر دئیے گئے۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:45:24
یصر گنج سے بی جے پی امیدواراور ممبرپارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن سنگھ کے قافلے میں شامل ایک تیزرفتار لگژری کار نے گونڈہ میں کرنیل گنج حضور پورروڈ پرموٹرسائیکل سوار دونوجوانوں کو شدید ٹکر مار دی جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ چند افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں بھی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:36:47
لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا الائنس کے جیت درج کرنے اور اقتدار پر آنے کے آثار کو دیکھتے ہوئے بینگلور پوسٹ آفس میں خواتین کا ہجوم دیکھا جارہا ہے جو وہاں اپنا اکاونٹ کھلوانے کے لئے جمع ہورہی ہیں۔ یاد رہے کہ انڈیا الائنس نے وعدہ کیا تھا کہ ان کے اقتدار پر آنے کی صورت میں خواتین کے اکاونٹ میں ہر ماہ 8500 روپئے جمع کرائے جائیں گے۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:26:58
شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی کے منگیش پور میں بدھ کو درجہ حرارت 52.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جس نے محکمہ موسمیات کو بھی حیران کر دیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقائی موسمیاتی مرکز کے درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والے سینسر کی جانچ کی جائے گی۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:23:25
دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا اور دوسرے ملزم چنپریت سنگھ کے پروڈکشن وارنٹ جاری کر دئے۔ یہ وارنٹ دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں جاری کئے گئے۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:16:17
ملک کے بیشترعلاقے ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ دارالحکومت دہلی، راجستھان و گجرات کے کچھ علاقوں میں تو پارہ 50 سینٹی گریڈ کے اوپر چلا گیا ہے۔ ایسے میں سبزیوں و دیگر اشیائے خورد و نوش کی سپلائی و قیمتوں پر اس کا اثر پڑنا لازمی ہے۔
View more
Thu, 30 May 2024 11:07:03
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک انٹرویو کے دوران حیران کرنے والا بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے مہاتما گاندھی کو زیادہ لوگ نہیں جانتے تھے، ’گاندھی‘ فلم (1982) آنے کے بعد دنیا بھر میں انھیں پہچان ملی۔ اس بیان پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پی ایم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن کے نظریاتی اجداد ناتھورام گوڈسے کے ساتھ مہاتما گاندھی جی کے قتل میں شامل تھے، وہ باپو کے ذریعہ د
View more
Thu, 30 May 2024 10:56:59
لوک سبھا انتخاب 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلہ کے لیے سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کے روز پنجاب پہنچے جہاں لدھیانہ میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ یہاں راہل گاندھی نے کسانوں سے ایک بڑا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے فوراً بعد کسانوں کا قرض معاف کرنے کی تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy