Wed, 29 May 2024 13:11:50
ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کے مطابق جون کے پہلے ہفتے میں ودھان پریشد کے لئے جو انتخابات کانگریس کے پاس جو سات سیٹیں ہیں اس پر امیدواری کا دعویٰ کرنے والوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے ۔
View more
Wed, 29 May 2024 13:06:10
برسات کا موسم سر پر کھڑا ہے اور بھٹکل میں ہر سال کی طرح امسال بھی برساتی پانی کی نکاسی کے لئے سڑک کنارے بنائی گئی نالیاں مٹی، پتھر اور کچرے سے بھری پڑی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مانسون سے قبل برسنے والی ایک دن کی بارش میں پانی نالیوں کے بجائے سڑکوں پر بہنے اور گھروں میں گھسنے کی نوبت آ گئی ہے۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:29:14
ملک میں شدید گرمی جاری ہے اور گھروں میں رہنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ تاہم جن افراد کے سر پر سایہ نہیں ہے ان کے لئے یہ موسم مزید مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، راجستھان میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے اور 28 مئی کو یہاں کے درجہ حرارت نے آج تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:20:22
طوفان ریمل شمال مشرق میں تباہی مچا رہا ہے۔ طوفان کی وجہ سے شمال مشرق میں تقریباً 39 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ صرف میزورم میں طوفان کی وجہ سے 28 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ تقریباً 10 لوگ لاپتہ ہیں۔ میزورم کی رجدھانی آئیزول میں پتھر کی کان منہدم ہونے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ آسام میں ریمل طوفان کی وجہ سے چار لوگوں کی جان چلی گئی ہے، وہاں 18 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:17:32
پورا شمالی ہندوستان اس وقت گرمی کےموسم کی زد میں ہے۔ لوگ شدید گرمی سے پریشان، آسمان آگ برسا رہا ہے اور سب لوگ مان سون کا انتظار کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:11:12
لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں جن ریاستوں کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے گا، ان میں ہماچل پردیش بھی شامل ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ان دنوں ہماچل پردیش میں ہی انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور آج انھوں نے حمیر پور لوک سبھا حلقہ میں کانگریس امیدوار کے حق میں انتخابی تشہیر کی۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:07:55
کانگریس نے 28 مئی کو دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم فصل انشورنس اسکیم سے انشورنس کمپنیوں نے 40 ہزار کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے، جبکہ کسان انشورنس کی رقم کی ادائیگی نہیں ہونے کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے کہا کہ اقتدار میں آنے پر کانگریس انشورنس رقم کے لیے دعویٰ کرنے کے 30 دنوں کے اندر ادائیگی یقینی بنائے گی۔
View more
Wed, 29 May 2024 11:02:31
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز بانسگاؤں میں سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو کے ساتھ ایک مشترکہ انتخابی جلسہ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا اتحاد آئین کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دے گا، لیکن اسے ختم نہیں ہونے دے گا۔‘‘
View more
Wed, 29 May 2024 10:59:46
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کر منی لانڈرنگ معاملہ میں ملزم سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما ستیندر جین کی مستقل درخواست ضمانت پر جواب طلب کیا۔ جسٹس سورن کانتا شرما نے معاملہ پر ای ڈی سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 9 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy