Sun, 02 Jun 2024 01:02:50
لوک سبھا انتخاب 2024 کے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ آج اختتام پذیر ہو گئی اور این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساتویں مرحلے میں 59.5 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 23:48:46
عیدالاضحیٰ کے ایام قریب آتے ہی بھٹکل سمیت مختلف علاقوں میں سنگھ پریوار کے کارکنان جانوروں کی نقل وحمل کو روکنے کے لئے متحرک ہوجاتے ہیں، اب جبکہ عید الاضحیٰ کے لئے بمشکل پندرہ بیس دن باقی رہ گئے ہیں، بھٹکل میں بی جے پی اور سنگھ پریوارکے کارکن اتنے زیادہ متحرک ہوگئے ہیں کہ ملک میں عائد الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرکے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور بھٹکل ڈی وائی ایس پی کو
View more
Sat, 01 Jun 2024 20:10:13
اہلیانِ کلیان کرناٹک کو حاصل 371 جے کی برخواستگی کے لئے کی جارہی سازش کے تدارک کی خاطر آج ڈویژنل ہیڈکوارٹر گلبرگہ میں کلیان کرناٹک سنگھرش سمیتی کے زیرِ اہتمام بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں مختلف تعلیمی اداروں، سرکاری اور نیم سرکاری کالجوں کے تقریبا 6000 طلباء، گورننگ باڈی کے رہنماؤں، کالجوں کے پرنسپالس، پروفیسرس، دانشوروں، مفکرین، عوام نواز شخصیات، دلت، پسماندہ اور اقلیتی طبقات کے
View more
Sat, 01 Jun 2024 18:40:49
لوک سبھا انتخابی نتائج کا پٹارا حالانکہ 4 جون کو کھلنے والا ہے ، مگر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع اتر کنڑا میں بھی کچھ بڑے اور اہم سیاسی لیڈروں کی دھڑکنیں تیز ہوتی جا رہی ہیں اور اپنے سیاسی مسقتبل کی فکر ان کی نیندیں حرام کر رہی ہے ۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:51:08
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ان کے نائب ڈی کے شیوکمار کو بی جے پی کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت نے ضمانت دے دی۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی نے کانگریس لیڈروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس وقت کے وزیر اعلی بسواراج بومائی سمیت اپنی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف جھوٹے اشتہارات دے رہے ہیں۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:48:42
کانگریس نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہفتہ کو ہے اور اس کے بعد پارٹی ٹی آر پی کو بڑھانے کے لئے مختلف چینلوں کے ذریعہ نشر ہونے والے ایگزٹ پول مباحثوں میں حصہ نہیں لے گی۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:36:11
کرناٹک جنسی استحصال معاملہ میں گرفتار رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کی ماں کو بھی اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پرجول کی ماں بھوانی ریوناکے گھر ایس آئی ٹی افسران پہنچ چکے ہیں۔ دراصل جنسی استحصال معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل ایس آئی ٹی آج بھوانی ریوناسے پوچھ تاچھ کے لیے ان کے ہولین رسیپور واقع رہائش پہنچی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:20:45
آج مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران کئی حصوں میں تشدد پھوٹ پڑا۔ریاست میں صبح ۹؍بجے تک اپولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، صبح ۹؍بجے تک، سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقریباً مختلف حلقوں میں۷۱۵؍شکایات درج کی گئی ہیں ، جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی، ایجنٹوں کو پولنگ بوتھ میں داخلے سے روکنے اور ووٹرز کو خوفزدہ کرنے یا ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزامات شامل ہیں۔
View more
Sat, 01 Jun 2024 17:12:48
لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے سے عین قبل ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تین مربہ تخفیف کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy