Sun, 17 Sep 2017 21:52:28
اترپردیش کی پھر سے قائم کی گئی پنتھرس پارٹی یونٹ کی ایک ہنگامی میٹنگ میں پروفیسر بھیم سنگھ نے مودی سرکار کواترپردیش کے حالات کو سدھارنے کے لئے چیلنج کیا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی اتحاد و سالمیت ، بھائی چارہ اور حق وانصاف کی جنگ کو کامیاب بنانے کیلئے متحد ہوجائیں۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 21:49:36
سری نگرمیں ایک بس میں آگ لگ گئی جس میں گاڑی کو بھاری نقصان پہونچاگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس کے مالک نے دعویٰ کیاہے کہ کچھ لوگوں نے بس میں آگ لگادیا۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 21:43:36
برطانوی پولیس نے مغربی لندن کے ایک انڈرگراؤنڈ اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک اور شخص کو حراست میں لیا ہے۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 21:39:29
جنوبی کوریا کے صدر مْون جے اِن اور اْن کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر اتفاق ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 20:09:34
انتہا پسند تنظیم حماس نے اتوار سترہ ستمبر کو کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی کا انتظام محمود عباس کی قیادت میں قائم نمائندہ حکومت کے حوالے کرنے اور الفتح کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہے۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 20:06:30
میانمار کی فوج کے سربراہ نے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کا نسلی گروپ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت نے روہنگیا مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 20:00:23
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے فلسطینی علاقے غزہ پٹی پر سیاپنا کنٹرول ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اِس فلسطینی علاقے پر گزشتہ ایک دہائی سے حماس نے اپنا متوازی حکومتی نظام قائم کر رکھا ہے۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 19:58:09
شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر دیرالزور کے گردو نواح کے مزید کئی علاقوں پر قبضے کر لیا گیا ہے۔ اس فوجی مشن پر شام کے صدر بشار الاسد کی فوج کو اتحادی ملیشیا اور روسی جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔
View more
Sun, 17 Sep 2017 19:49:52
جرمن پولیس نے آٹو بان (موٹر وے) پر ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو اس کے ایک مختصر حصے میں 51 تارکین وطن چھپے ہوئے تھے۔ پولیس نے ترکی سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy