Tue, 10 Oct 2017 23:48:40
ایودھیاکے رام مندر کا مسئلہ اگرچہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہو؛ لیکن متنازع مقام سے تھوڑی ہی دور سریو ندی کے کنارے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ رام کی ایک بڑی مورتی نصب کریں گے.
View more
Tue, 10 Oct 2017 23:37:37
لائبیریا میں ستر سال سے زائد عرصے میں آج پہلی مرتبہ انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ملک کی قیادت ابھی تک ایلن جانسن سرلیف کے ہاتھوں میں تھی۔
View more
Tue, 10 Oct 2017 23:32:39
اقوام متحدہ کے مطابق اس کے اہلکار لیبیا میں محصور مہاجرین کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیبیا کے شہر صبراتہ میں چار ہزار سے زائد مہاجرین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
View more
Tue, 10 Oct 2017 23:29:17
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت جماعت اسلامی پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ ملک میں عسکریت پسندی کو ہوا دے رہی ہے۔
View more
Tue, 10 Oct 2017 23:26:00
خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق اس جنگی طیارے کا عملہ حادثے کے وقت خود کو طیارے سے نہیں نکال سکا تھا، جس کی وجہ سے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Tue, 10 Oct 2017 23:22:56
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہ نماؤں نے ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے مل کر کوشیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
View more
Tue, 10 Oct 2017 23:19:16
ترک سکیورٹی اداروں کی طرف سے امریکی قونصلیٹ کے ایک اور ملازم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی اہلیہ اور بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
View more
Tue, 10 Oct 2017 23:16:15
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔ ابھی تک اس آگ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
View more