Fri, 27 Oct 2017 03:54:51
قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹرذاکر نائک کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔ ان پر نفرت انگیز تقریروں کے ذریعے نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے اکسانے اور فرقوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ آج یہاں این آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم نے نائک کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔ فی الحال بیرون ملک مقیم 51 سالہ نائک کے خلاف دہشت گردی اور
View more
Fri, 27 Oct 2017 03:48:09
قطر نے’غیر ملکی مزدوروں‘ سے متعلق قوانین میں اصلاحات کا وعدہ کیا ہے جس میں پہلی بار کم سے کم اجرت کی حد مقرر کرنا بھی شامل ہے۔ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ مجوزہ اصلاحات کو کب نافذ کیا جائے گا۔قطر کی جانب سے لیبر قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن آئی ایل او کے ایک دن بعد ہونے والے اجلاس سے پہلے آیا ہے۔
View more
Fri, 27 Oct 2017 03:35:54
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج واضح کیاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات انہیں کی قیادت میں لڑے جائیں گے ، اس سلسلے میں کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے ریاست کے پارٹی قائدین کو مکتوب لکھ کر واضح کیاجاچکا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ کمان کی طرف سے اس سلسلے میں واضح موقف اپنائے جانے کے بعد بھی انتشار کی گنجائش نہیں رہنی چاہئے۔
View more
Fri, 27 Oct 2017 03:28:05
شہر میں آباد غریب خاندانوں کوکم قیمت پر ایک لاکھ مکانات تعمیر کرکے مہیا کرانے کی پابندی کا اعادہ کرتے ہوئے آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے اعلان کیا کہ 15؍ نومبر سے ان مکانات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں آن لائن طلب کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں گزشتہ پانچ سال کے عرصہ سے مقیم ان خاندانوں کو جو خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں اور فی الوقت بے گھر ہیں انہیں اس اسکیم سے سہولت فراہم کی جائے گی۔
View more
Thu, 26 Oct 2017 19:51:22
گجرات الیکشن سے عین قبل ہاردک پٹیل پرشکنجہ کستاجارہاہے ۔پاٹیدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج گجرات میں مہسانہ ضلع کے وسنگر تعلقہ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
View more
Thu, 26 Oct 2017 19:30:35
بنگلورو سے اڈپی آنے والی لگژری بس صبح کے وقت وٹلاکے قریب بوڈولی میں پلٹ کر سڑک کنارے گر گئی، مگرکرشماتی طور پر تمام مسافربحفاظت بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
View more
Thu, 26 Oct 2017 19:27:33
ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق منگلورو سے شارجہ کے لئے براہ راست ہفتہ واری فلائٹ کا آغاز 31اکتوبر سے کیا جارہا ہے ۔
View more
Thu, 26 Oct 2017 19:10:50
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا کہنا ہے کہ "NEOM" منصوبے میں سعودی افرادی قوت مرکزی نمائندگی کی حامل ہو گی۔
View more
Thu, 26 Oct 2017 19:03:18
اسلام آباد میں احتساب عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دو ریفرنسوں میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں جبکہ تیسرے ریفرنس میں ان کے ضمانتی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy