Sun, 25 Feb 2018 10:59:04
جنتادل (ایس) کے قومی کارگذار صدر پی جی آر سندھیا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اقتدار کے نشہ میں چور ہوچکے ہیں اسی لئے انہیں کسی کی عزت واحترام اور مرتبہ کی پرواہ نہیں ہے، ایک بار اقتدار کا نشہ اتر جائے تو وہ راہ راست پر آجائیں گے۔
View more
Sun, 25 Feb 2018 10:50:20
سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاکہ ریاستی حکومت اپنی کارکردگی کے متعلق جھوٹی تشہیر کیلئے کروڑوں روپیوں کاا صراف کررہی ہے۔
View more
Sun, 25 Feb 2018 10:46:02
ریاستی سرکاری ملازمین کی انجمن کے صدر منجے گوڈا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا حکمنامہ فوراً جاری کیا جائے۔
View more
Sun, 25 Feb 2018 10:34:16
یہاں سے قریب نوول گُند کی مارکیٹ میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے چار افراد بہت زیادہ زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے ہبلی کے کیمس اسپتال میں داخل کیا گیا۔
View more
Sun, 25 Feb 2018 10:24:16
بھٹکل کے کھلاڑیوں کےلئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ یہاں کھلاڑیوں کو کھیل کی مکمل تربیت فراہم کرنے اور اُنہیں نہ صرف ضلعی اور ریاستی بلکہ قومی سطح تک لے جانے کے لئے درکار مکمل گائیڈلائن فراہم کرنے بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کی جانب سے ایک اکیڈمی شروع کی جارہی ہے، جس کی تیاریاں گذشتہ کچھ ماہ سے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔
View more
Sun, 25 Feb 2018 10:17:05
کنداپور کے مرونتے علاقے میں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔
View more
Sat, 24 Feb 2018 21:32:25
پنجاب نیشنل بینک (PNB) گھوٹالہ معاملے میں سخت کارروائی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو ان سے پوچھا کہ پہلے یہ بتائیں کہ اتنی بڑی رقم ان کی ناک کے نیچے سے کس طرح بینکوں سے لے جایا گیا ؟
View more
Sat, 24 Feb 2018 15:14:26
یہاں دھرم پور مڈل اسکول کے قریب ایک تیز رفتار بولیرو کار بے قابو ہوگئی اور اسکولی بچوں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں نو طلبا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ بیس بچے شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ مظفر پور ضلع کے سیتامڑھی نیشنل ہائی وے پر سنیچر کی دوپہر ایک بجے پیش آیا۔حادثے کے فوری بعد موقع واردات پر چینخ و پکار مچ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 24 Feb 2018 13:19:39
پرینکا چوپڑا اب پی این بی گھوٹالہ معاملے میں فرارنیرومودی کی پروڈکٹ لائن کی برانڈ ایمبیسیڈر نہیں ہیں۔پرینکا چوپڑا نے برانڈ ایمبیسڈرکے عہدے کوچھوڑ دیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy