Wed, 07 Mar 2018 15:20:12
ہندوستان کے شمال مشرق میں بائیں بازو کا گڑھ سمجھے جانے والی ریاست تریپورا کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے بعد انقلاب روس کے ہیرو ولادیمیر لینن کے مجسمہ پر بلڈوزر چلا کر منہدم کرنے سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 14:30:16
بی جے پی کی طرف سے منعقدہ ’جن سرکھشا یاترا ‘کے تحت ’منگلورو چلوریالی‘ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ جیسی ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں حالیہ انتخابات کے بعد وہاں سے کانگریس اور کمیونسٹوں کا صفایا ہوگیا ہے۔ اب آنے والے چند دنوں میں کرناٹکا میں بھی کانگریس کا صفایا ہوجائے گا۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 13:49:20
منگل کو دن کے 11 بجے مدرسہ امدادیہ دربھنگہ سے لاکھوں کی تعداد میں ہاتھوں میں تختی اور بینر لئے مسلم خواتین کا خاموش احتجاجی جلوس نکالا گیا۔جس میں دربھنگہ کی لاکھوں خواتین نے حصہ لیا ۔ مسلم خواتین کا سیلاب جب دربھنگہ کمشنر کے دھرنا گاہ میدان میں جمع ہوا تو کئی گھنٹوں تک دربھنگہ پوری طرح سے جام ہوگیا۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 13:22:16
سری لنکا کے شہر کینڈی کے بعض علاقوں میں بودھ مذہب سے تعلق رکھنے والی اکثریتی سنہالا برادری کی جانب سے مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد ایک مسلم نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا، مگر کرفیوکے بائوجود تشدد کے واقعات جاری رہنے کے نتیجے میں اب حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 09:32:56
حلقہ خواتین جماعت اسلامی اورالکوثر گرلز کالج کے اشتراک سے فرقہ وارانہ بھائی چارگی اور ہم آہنگی پرایک خصوصی پروگرام ہوٹل رایل اووک میں منعقد کیا گیا جس میں ملک میں امن اور بھائی چارگی کو بڑھاوا دینے اور سبھی مذاہب کے ماننے والےلوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے اور آپسی نا اتفاقی کوبات چیت کے ذریعے دورکرنے پر زور دیا گیا۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 09:30:12
ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے آر ایس ایس پر نشانہ سادھتے وقت پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کو بھی ایک ساتھ لپیٹتے ہوئے ان تینوں تنظیموں کو ’دہشت گردوں کی فیکٹریاں‘ قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 07 Mar 2018 09:27:17
پی یو سی سال دوم کے دوران امتحان گاہ میں تمام طلباء کے سامنے نگران کی طرف سے ایک طالبہ کی ہتک کرنے اور اسے ذہنی طور پر اذیت دینے کا واقعہ سرسی میں پیش آیا ہے۔
View more
Tue, 06 Mar 2018 18:07:22
بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور کے قریب ماون کٹے نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک بدترین سڑک حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ نو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں چار کو شدید چوٹیں آئی ہے اور انہیں منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 06 Mar 2018 17:13:57
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 4 رپورٹیں پیش کی گئی ہیں جن میں یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy