Tue, 20 Mar 2018 01:24:07
ریاست کے سیاسی اور سرکاری حلقوں میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کرناٹکا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 23 مارچ کو کئے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے کو دیکھتے ہوئے ریاست میں 7اور13 مئی کے درمیان ایک دن پولنگ کرائی جاسکتی ہے۔
View more
Tue, 20 Mar 2018 01:09:32
23 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کی جدوجہد میں جنتادل (ایس) نے سات باغیوں سمیت اپنے سبھی 37 اراکین اسمبلی کو پارٹی کے امیدوار بی ایم فاروق کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے آج وہپ جاری کردی۔ اس وہپ میں واضح طور پر کہاگیا ہے کہ جنتادل (ایس) کے سبھی اراکین اسمبلی اپنا پہلا ترجیحی ووٹ جنتادل (ایس) امیدوار بی ایم فاروق کے حق میں دیں۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 23:33:52
ریاستی کابینہ اجلاس میں آج جیسے ہی لنگایت ویر شیوا کا معاملہ زیر بحث آیا تو اجلاس میں حاضر دونوں گروپوں کے وزراء کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی، جس پر وزیراعلیٰ سدرامیا نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو خاموش کرایا۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 23:31:28
کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کل 20 مارچ سے کانگریس صدر راہول گاندھی اپنے دو روزہ دورہ کے لئے کرناٹک پہنچ رہے ہیں، جس کے دوران وہ اپنی پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے تیسرے مرحلہ میں عوام سے ملاقات کریں گے اور ریلی کے ذریعے کانگریس کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 21:21:44
غیر منقسم بہار کے اربوں روپیے کے مشہور چارا گھوٹالہ سے متعلق چوتھے معاملہ میں آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو سمیت 19 ملزموں کو مجرم قرار دیا ہے،
View more
Mon, 19 Mar 2018 21:18:02
دہلی ہائی کورٹ نے نیشنل ہیرالڈ کیس معاملے میں ینگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دو قسطوں میں 10 کروڑ روپے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 20:09:22
ہریانہ کے فرید آباد میں چلتی ٹرین میں جنید کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے پیر کو زیریں عدالت میں چل رہے مقدمے کی سماعت پر روک لگا دی ہے۔
View more
Mon, 19 Mar 2018 20:03:34
سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے بودھ برادری اور مسلمانوں کے درمیان ہونی والی جھڑپوں کے بعد چھ مارچ کو نافذ کی جانے والی ہنگامی حالت ختم کر دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy