Wed, 25 Apr 2018 13:30:25
افغانستان کے صوبے فراہ میں ایک دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ فراہ کے گورنر محمد ناصر مہری کے مطابق طالبان نے ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنایا۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 13:27:56
لیبیامیں تارکین وطن کشتی ڈوبنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 263 کو بچا لیا گیا۔لیبیا کے نیوی ترجمان نے بتایا دارالحکومت طرابلس سے 70 کلومیٹر کی مسافت پر واقع سبراتھا کے ساحل پر پہلے آپریشن میں 83 افراد کو بچایاگیا جبکہ 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 13:24:26
شمالی یمن میں سعودی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شادی کی ایک تقریب پر کی گئی فضائی کارروائی میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 13:06:46
امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے پیر کے روز معمولی اکثریت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مائیک پومپیو کے بطور وزیر خارجہ تقرر کی تائید کر دی۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 13:04:16
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک وین ڈرائیور نے شہر کے وسطی علاقے میں لوگوں کے ہجوم پر اپنی وین چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 13:01:35
یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کی نام نہاد سپریم سیاسی کونسل کا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد ی افواج کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:50:06
مہاراشٹر پولیس کے 60 اسکواڈ کے ساتھ تصادم میں مارے گئے 15 ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد ہونے کے ساتھ گڑھ چرولی تصادم میں مرنے والے نکسلیوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 25 Apr 2018 12:46:10
پولیس نے آج بتایا کہ وہ ٹیلی فون بات اس بات چیت کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں سال 1998 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکے معاملہ کے ایک مجرم ایک نقل و حمل کے ٹھیکیدار سے مبینہ طور پر یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
View more