Tue, 19 Jun 2018 10:45:34
پنجاب کے امرتسر کے پاس سموار اسپورٹس یوٹی لیٹی وہیکل کی ٹرک سے تصادم میں سات لوگ لقمہ اجل ہوگئے ۔واضح ہو کہ مہلوکین میں تین عورت سمیت ایک بچہ بھی ہے ۔ یہ تمام افرادامرتسر کے گولڈن ٹمپل کی زیارت اور پوجا ارچنا کرکے دہلی واپس آرہے تھے۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 10:43:27
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کا دھرنا آٹھ دنوں سے ایل جی ہاؤس پر جاری ہے۔ وہیں اس دھرنے پر ہائیکورٹ نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ کورٹ نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں یہ دھرنا ہے یا ہڑتال ہے۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 10:39:53
دہلی کے براڑی کے سنت نگر میں گینگ وار کے درمیان جم کر گولی باری ہوئی ہے جس میں ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 2۔3 افراد زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں و کے درمیان کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 10:36:37
ڈوکلام تنازعہ کے بعد اب چین نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول کی سمت لانے کے تئیں پہل کی ہے۔ ایک پروگرام میں بھارت میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ ہم ایک اور ڈوکلام جیسا واقعہ کو نہیں جھیل سکتے ہیں۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 10:25:30
سڑکوں کی بدحالی کے سبب شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ پیش آیا ہے جسے دور کرنے کیلئے تارکول کے بجائے کانکریٹ کی سڑکیں بچھائی گئی ہیں ۔ اولڈ مدراس روڈ کو اولڈ ایرپورٹ روڈ سے جوڑنے والے 2.6کلومیٹر طویل سرنجن داس روڈ پر کانکریٹ کی سڑک تعمیر کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 10:21:22
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم کی فیس میں اضافے کے خلاف کرناٹک سمیت ملک بھر میں لاری مالکان کی غیر معینہ مدت ہڑتال آج سے شروع ہوچکی ہے۔ اس ہڑتال میں کل سے مزید شدت لائی جائے گی۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 00:27:27
اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف ) نے پولیس سپاہی بھرتی امتحان سے پہلے نقل کرانے والے گرو ہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 17لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 00:22:21
کولکاتہ اورآس پاس علاقے میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا ہے اس کی وجہ سے شاہراہ پر چلنا مشکل ہے اوراگلے دو دن تک بار ش کا امکان بھی نہیں ہے۔
View more
Tue, 19 Jun 2018 00:13:00
وادی کشمیر میں ’رمضان سیز فائر‘ کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز اور ناکے بٹھاکرگاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy