Fri, 13 Jul 2018 21:05:17
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں جمعہ کے روز جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک روڑ اوپننگ پر حملہ کرکے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 2 سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہلاک جبکہ دو دیگر کو زخمی کردیا۔
View more
Fri, 13 Jul 2018 20:41:18
کانگریس نے مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی طرف سے پارٹی پر ملک میں غربت دور کرنے کے لئے’صرف نعرہ دینے‘ کے الزام پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر جیٹلی کو پہلے یہ راز سب کے سامنے کھولنا چاہیے کہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری کس کے پاس ہے۔
View more
Fri, 13 Jul 2018 20:38:04
ایک طرف جہاں ہندوستان نے متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائک کو ہندوستان واپس لانے کی اپنی کوشش جاری رکھی ہے وہیں ملائشیائی راجدھانی میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ بعض وزیروں نے کابینی میٹنگ میں اس معاملے کو اٹھایا ہے اور یہ اصرار کیا ہے کہ کوئی بھی انفرادی طور پر یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ انہیں ملک بدر کیا جائے یا نہیں۔
View more
Fri, 13 Jul 2018 20:27:43
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افسران نے سونا اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کے پاس سے 697گرام سونا ضبط گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔
View more
Fri, 13 Jul 2018 20:10:07
منگلورو یونیورسٹی نے بی کام کے لئے جو نصابی کتاب منظور کی تھی اس میں ایک متنازعہ سبق موجود تھا جس میں ناجائز جسمانی رشتوں کو فطری اور معمولی بناکر پیش کیا گیا تھا۔
View more
Fri, 13 Jul 2018 20:06:59
پریش میستا کی ہلاکت کے سلسلے میں ہورہی سست رفتار تحقیقات کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے بھوک ہڑتال کے ساتھ احتجاج شروع کرنے پر پریش کے والد کملاکر میستا نے سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کا نظریہ بدلنے کی ایک کوشش ہے۔
View more
Fri, 13 Jul 2018 18:59:07
افضل پور تعلقہ کے گنگا پور نامی علاقے میں ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی۔ عین جوانی میں موت واقع ہونے کی وجہ سے رشتے دار اور پاس پڑوس والے انتہائی رنجیدہ تھے۔ پھر اس کی آخری رسومات ادا کرنے کی تقریباً تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں تو اس نے معجزاتی طورپر اچانک آنکھیں کھولیں اورسانس لینا شروع کردیا۔ اس موقع پر وہاں پر موجود تمام افراد حیرت و استعجاب میں ڈوب گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy