Sat, 27 Jul 2019 12:27:31
چیئرمین رما دیوی کے خلاف تبصرہ پر ایس پی رکن اعظم خان کے خلا ف مثال پیش کرنے والی کارروائی کرنے کے لئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو با اختیار بنانے کے لئے لوک سبھا ایک قرارداد منظور کر سکتی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 12:20:19
قابل اعتراض گیت ’بھیجو قبرستان‘ کو یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے والے گلوکار ورون بہار (ورون اپادھیائے) کو جمعہ کے روز اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ورون بہار کا یہ گانا انتہائی قابل اعتراض ہے اور گانے کی ہر ذی شعور شخص نے مذمت کی تھی۔ گانے میں جے شری رام نہ بولنے والوں کو قبرستان بھیجنے کی بات کی گئی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 12:13:56
دہلی میں موب لنچنگ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آدرش نگر کے لال باغ علاقہ میں گھر میں گھسے نابالغ کا بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ جمعہ کی صبح کا ہے۔ پولس نے غیر ارادتاً قتل کی دفعہ میں مقدمہ درج کر 6 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 11:57:19
مخلوط حکومت کے باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ ممبئی میں پناہ لینے والے یلاپور حلقے کے ایم ایل اے شیورام ہیبار نے اپنے گھر واپس پہنچنے کے بعد پارٹی کارکنان اور لیڈروں کے علاوہ تعلقہ سطح پر مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ منعقد کی اور اپنے حلقے کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد وہ بنگلورو کے لئے روانہ ہوگئے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 11:42:33
کروڑوں روپیوں کے آئی ایم ا ے فراڈ کیس کے سلسلے میں گرفتاردو سینئر سرکاری افسروں سمیت چار ملزمین کو آج ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 11:27:48
پچھلے کچھ دنوں سے ساحلی علاقے میں ہونے والی مسلسل بارش کی وجہ سے عوامی زندگی بری طرح متاثر ہوگئی تھی۔ پھر ایک دن کے مختصر وقفے کے لئے بارش میں کچھ کمی آئی تو عوام ابھی راحت کی سانس لینے بھی نہ پائے تھے کہ جمعہ کے دن صبح ہی سے موسلادھار برسات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 11:22:21
شہر کے مالیمار علاقے میں ایک نوجوان پر چاقو سے جان سے لیوا حملہ کرنے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ حملہ آور کا نام دھیرج (20سال)اور حملے میں زخمی ہونے والے نوجوان کا نام رتن راج(28سال) بتایا جاتا ہے۔
View more