Tue, 24 Sep 2024 17:45:55
سیکوریٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے انیل امبانی کے بیٹے انمول امبانی پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ انمول پر الزام ہے کہ ریلائنس ہوم فائنانس کو قرض فراہم کرنے کے دوران ضوابط کی پابندی نہیں کی گئی۔ سیبی کے مطابق کارپوریٹ قرض کی منظوری کے وقت ضروری جانچ پڑتال نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی۔ انمول امبانی کے ساتھ ریلائنس ہوم فائنانس کے چیف رِسک آفیسر گوپال کرشنن پر بھی
View more
Tue, 24 Sep 2024 17:41:54
بہار کے میڈیکل کالجوں میں 85 فیصد سیٹوں کے لیے پہلے مرحلے کے داخلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بہار کمبائنڈ انٹرنس کمپیٹیٹیو اگزامینیشن بورڈ (بی سی ای سی ای بی) نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بی سی ای سی ای بی کے مطابق میرٹ لسٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ آپشن تبدیل کرنے کی سہولت 24 سے 25 ستمبر تک دستیاب رہے گی۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 17:35:35
سلطان پور انکاؤنٹر پر سیاسی ماحول گرما رہا ہے، اور اسی ضمن میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’قتل و غارت گری اور طاقت کے زور پر زندگی چھیننے کی سیاست کا انصاف اور آئین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قانون کی حکمرانی کو بلڈوزر کی سیاست سے جوڑنا آئینی اقدار کی کھلی توہین ہے۔ خوف اور جبر کے سائے میں امن و امان کا دعویٰ محض ای
View more
Tue, 24 Sep 2024 14:51:32
شری رام سینا کی طرف سے بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر گوپی کرشنا کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سال 2010 میں مرڈیشور میں ہوئے یمونا نائک عصمت دری اور مرڈر کیس کی از سر نو تحقیقات شروع کی جائے ۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 14:44:36
کرناٹکا راجیہ گرام آڈلت ادھیکاری سنگھا بھٹکل یونٹ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی حکومت کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں درپیش تیکنیکی مسائل کو حل کیا جائے ۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 14:08:58
وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل میں صفائی کرمچاری دن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی صفائی کے کام کو خدا کی خدمت سمجھ کر ادا کرنے اور عوام کی صحت کا تحفظ کرنے والے بلدیہ کے صفائی مزدور بھی ہمارے دیش کے سپاہی ہوتے ہیں ۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 13:09:44
پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریا نے پیر کو پنجاب کے ۵ نئے کابینی وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ راج بھون میں وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور دیگر معززین کی موجودگی میں ایک سادہ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نگرانی چیف سیکریٹری انوراگ ورما نے کی، جس میں وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 12:42:13
الیکشن کمیشن کے ممبئی کے سہ روزہ دورے اور ۲۸؍ ستمبر کو پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد، جہاں ایک طرف الیکشن کی تاریخوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، وہیں سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن اور حکومتی محاذ دونوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن محاذ یعنی مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے ۱۰۰-۱۰۰-۸۴-۴ کے فارمولے پر تقریباً اتفاق کر لیا ہے، تاہم پیر کو این
View more
Tue, 24 Sep 2024 12:37:04
آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن (اے آئی کے کے ایم ایس) کی اپیل پر پیر کو نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں ہونے والی مہاپنچایت میں ہزاروں کسانوں کی آواز بلند ہوئی۔ اس دوران، کسانوں کے مطالبات پر مرکزی حکومت کے ٹال مٹول کے رویے سے نالان، آل انڈیا کسان مہاپنچایت نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔ مہاپنچایت میں مختلف کسان رہنماؤں نے خطاب کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ۱۷؍ نومبر کو لالہ لاجپت رائے کی بر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy