Tue, 24 Sep 2024 12:02:31
جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:58:36
ریاستوں میں تہوار کے موسم اور اسمبلی انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے چہرے پر آنسو لانے شروع کر دیے ہیں۔ مہنگی پیاز نے حکومت کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں مرکزی حکومت نے اپنے بفر سٹاک سے پیاز فروخت کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ حال ہی میں حکومت نے پیاز کی برآمد پر عائد ڈیوٹی کو ختم کیا، جس کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:54:58
حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے معروف کمانڈر علی قراقی کی ہلاکت کی خبریں ہیں، تاہم اس کی سرکاری تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:51:26
اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:48:30
دہلی کی نو منتخب وزیر اعلیٰ آتشی نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ تاہم، ان کے ایک اقدام پر اپوزیشن جماعتیں، خاص طور پر کانگریس اور بی جے پی، شدید تنقید کر رہی ہیں۔ آتشی نے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے بجائے اس کے قریب ایک کرسی رکھ کر اس پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ جب کیجریوال دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں گے تو اس خالی کرسی پر بیٹھیں گے۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:44:44
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا ایک وفد جہاں جھارکھنڈ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج رانچی پہنچ گیا، وہیں امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی کمیشن کا وفد مہاراشٹر کا دورہ بھی کرے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:42:07
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور دو مقامات پر انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے نہ صرف مودی حکومت کی جموں و کشمیر مخالف پالیسیوں کا تذکرہ کیا بلکہ ایک بار پھر مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:34:11
کانگریس نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو گوتم اڈانی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کچھ اہم شواہد پیش کیے ہیں۔ پارٹی نے انگریزی نیوز پورٹل ’اسکرول ڈاٹ اِن‘ کی ایک رپورٹ کا حوالہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے، جس میں پی ایم مودی کے بیرون ممالک دوروں اور ان ممالک سے اڈانی کو ملنے والے پروجیکٹس کا ذکر ہے۔ اس کے ساتھ کانگریس نے تبصرہ کیا ہے کہ ’’نریندر مودی اڈانی کے ایجنٹ کی طرح کام ک
View more
Tue, 24 Sep 2024 11:28:46
اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ یہ حملے جنوبی لبنان اور بیکا وادی کے علاقوں پر مرکوز تھے، اور دعویٰ کیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy