ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ستمبر کے آخر میں موسم کی تبدیلی: کئی ریاستوں میں طوفانی بارش اور سائیکلون کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

    ستمبر کے آخر میں موسم کی تبدیلی: کئی ریاستوں میں طوفانی بارش اور سائیکلون کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ

    Thu, 26 Sep 2024 17:36:38 
    ستمبر کے مہینے میں موسم میں تبدیلیاں جاری ہیں، جہاں وقفے وقفے سے گرمی اور بارش کا سامنا کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں ایک بار پھر سائیکلون یعنی سمندری طوفان کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جو بارشوں کی شدت میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
    گجرات میں خواتین پر بڑھتے جرائم پر وزیر اعظم کی خاموشی، کانگریس کی مودی پر تنقید

    گجرات میں خواتین پر بڑھتے جرائم پر وزیر اعظم کی خاموشی، کانگریس کی مودی پر تنقید

    Thu, 26 Sep 2024 17:29:06 
    کانگریس نے گجرات کے داہود واقع ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کی گھناؤنی حرکت پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا۔ دراصل اسکول پرنسپل نے مبینہ طور پر 6 سالہ طالبہ کی عصمت دری کے بعد قتل کر دیا، جس پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ ساتھ ہی پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے ملزم پرنسپل کو بی جے پی-آر ایس ایس کا پرچارک بتایا اور کہا کہ اس کی ظالمانہ
    مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں فرقہ وارانہ تصادم: پتھراؤ اور فائرنگ سے ایک ہلاک، 7 زخمی

    مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں فرقہ وارانہ تصادم: پتھراؤ اور فائرنگ سے ایک ہلاک، 7 زخمی

    Thu, 26 Sep 2024 17:19:41 
    مدھیہ پردیش کے ضلع شاجاپور کے مکسی علاقے میں بدھ کی رات دو فرقوں کے درمیان شدید جھگڑے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ تنازعہ اس وقت بڑھ گیا جب دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس تصادم میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تناؤ کے باعث انتظامیہ نے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
    سنجے راؤت ہتک عزت کیس میں مجرم قرار، 15 دن قید کی سزا

    سنجے راؤت ہتک عزت کیس میں مجرم قرار، 15 دن قید کی سزا

    Thu, 26 Sep 2024 17:15:58 
    ممبئی کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے جمعرات کو ہتک عزت کے مقدمے میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت کو مجرم قرار دیا۔ یہ مقدمہ بی جے پی کے سابق ایم پی کریٹ سومیا کی اہلیہ ڈاکٹر میدھا سومیا نے دائر کیا تھا۔ عدالت نے سنجے راؤت کو 15 دن قید کی سزا سنائی اور 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جو معاوضے کے طور پر وصول کیا جائے گا۔
    مودی حکومت پر چدمبرم کی تنقید: 10 فیصدای ڈبلیو ایس کوٹہ سے ریزرویشن پر منفی اثرات

    مودی حکومت پر چدمبرم کی تنقید: 10 فیصدای ڈبلیو ایس کوٹہ سے ریزرویشن پر منفی اثرات

    Thu, 26 Sep 2024 17:11:07 
    سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ’انڈیا ٹوڈے کانکلیو 2024‘ کے دوران بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریزرویشن کے نظام کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرے گی۔ چدمبرم نے اقتصادی طور پر کمزور طبقات (EWS) کے لیے 10 فیصد کوٹہ دینے والی 13 ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ریزرویشن کے بنیادی اصولو
    منگلورو میں ایمبولینس الٹ گئی - تین زخمی ، مریض فوت

    منگلورو میں ایمبولینس الٹ گئی - تین زخمی ، مریض فوت

    Thu, 26 Sep 2024 13:19:35 
    کڈبا سے ایک مریض کو منگلورو لے جانے کے دوران کنور کے پاس ایمبولینس الٹ جانے سے تین افراد زخمی ہوگئے اور ایمبولینس میں موجود مریض کی واقع ہوگئی ۔
    بھٹکل انجمن ڈگری کالج و پوسٹ گریجویشن سینٹر کے طلبہ نے یونیورسٹی سطح پر درج کی شاندار کامیابی

    بھٹکل انجمن ڈگری کالج و پوسٹ گریجویشن سینٹر کے طلبہ نے یونیورسٹی سطح پر درج کی شاندار کامیابی

    Thu, 26 Sep 2024 13:17:15 
    حالیہ دنوں میں انجمن آرٹس، سائنس اور کامرس ڈگری کالن و پوسٹ گریجویشن سینٹر کے طلبہ کی طرف سے کرناٹکا یونیورسٹی سطح پر شاندار کامیابی درج کرنے کے ساتھ گولڈ میڈلس، یونیورسٹی رینکس اور نقد انعامات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے کالج کا نام پورے ضلع اور علاقے میں روشن ہو رہا ہے ۔
    ممبئی میں اسکولوں کی تعطیلی کا اعلان، محکمہ موسمیات کا ریڈ الرٹ

    ممبئی میں اسکولوں کی تعطیلی کا اعلان، محکمہ موسمیات کا ریڈ الرٹ

    Thu, 26 Sep 2024 10:46:38 
    بدھ، 25 ستمبر کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے پیش نظر بی ایم سی نے آج، 26 ستمبر کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔
    مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے 9 روزہ بھوک ہڑتال ختم کی، 24 ستمبر کو طبیعت بگڑنے کے بعد اقدام

    مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے 9 روزہ بھوک ہڑتال ختم کی، 24 ستمبر کو طبیعت بگڑنے کے بعد اقدام

    Thu, 26 Sep 2024 10:41:24 
    مراٹھا ریزرویشن کے حق میں مسلسل آواز اٹھانے والے سماجی کارکن منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ مراٹھا طبقہ کو دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) کے تحت ریزرویشن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ 9 دنوں سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ منگل، 24 ستمبر کو ان کی طبیعت بگڑنے کے باوجود، انھوں نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، اب انھوں نے اپنے حامیوں اور ساتھیوں کی خ