Sat, 28 Sep 2024 10:33:10
وقف (ترمیمی) بل 2024 پر غور کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی میٹنگیں مسلسل جاری ہیں۔ آج احمد آباد، گجرات میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جہاں ماحول اس وقت گرم ہو گیا جب ریاست کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی اور اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے درمیان شدید بحث چھڑ گئی۔ وقف بورڈ کے قواعد و ضوابط پر پہلے کچھ تلخی ہوئی، جس کے بعد بل کے ایک حصے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان زوردار بحث نے میٹنگ کے
View more
Sat, 28 Sep 2024 10:28:55
سپریم کورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ کے ایک سنگین معاملے پر مرکزی حکومت سے اہم سوالات اٹھائے ہیں اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے بچوں کی منظم اسمگلنگ کے حوالے سے ملک گیر سطح پر وسیع سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے تحت وزارت داخلہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے میں مکمل ڈاٹا اکٹھا کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرے، تاکہ اس سنگین مسئلے کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔
View more
Sat, 28 Sep 2024 10:24:39
مہاراشٹر کے بدلاپور علاقے میں پیش آئے ایک پولیس انکاؤنٹر میں بچیوں سے جنسی استحصال کے ملزم اکشے شندے کی حال ہی میں موت واقع ہو گئی تھی۔ اس انکاؤنٹر پر تنازعہ جاری ہے، جبکہ دوسری طرف اکشے شندے کی تدفین کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔ اکشے نے اپنی زندگی میں یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ اس کی آخری رسومات دفن کرکے انجام دی جائیں، مگر اب تک دفن کرنے کے لیے مناسب جگہ نہیں مل پائی ہے۔ اکشے کے والد نے ا
View more
Sat, 28 Sep 2024 10:21:52
مرکزی حکومت نے شہریوں کے حساس ڈیٹا جیسے آدھار اور پین کی معلومات کو افشا کرنے پر متعدد ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں بلاک کر دیا ہے۔ وزارت آئی ٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ ویب سائٹس نے شہریوں کی نجی تفصیلات کو غیر مجاز طور پر عام کیا تھا، جس کے بعد ان ویب سائٹس کو فوری طور پر بلاک کیا گیا۔ حساس معلومات کا افشا نہ صرف ڈیٹا سیکیورٹی بلکہ شہریوں کی پرائیویسی کے لیے بھی ایک سنگین
View more
Sat, 28 Sep 2024 10:17:30
گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران کی ریاستی تنظیم کی طرف سے 22 اگست کو چترادرگہ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھٹکل تعلقہ یونٹ کے اراکین نے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا ۔
View more
Fri, 27 Sep 2024 02:18:49
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی ﷺ پر نعتیہ اور کوئیز مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں بھٹکل کے مختلف اسکولوں اور مدرسوں کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنے اداروں کا نام روشن کیا۔
View more
Thu, 26 Sep 2024 19:13:50
پچھلے کئی برسوں سے نیشنل ہائی وے 66 کے غیر سائنٹیفک اور نامکمل کام کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات اور حادثات کے خلاف بھٹکل سمیت پورے ضلع میں ایک بڑے احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بھٹکل سیٹیزن فورم کے صدر ستیش کمار نائک نے بتایا کہ ہائی وے کو بند کرنے کے لئے بھٹکل کے ساتھ ضلع بھر کے عوام کو متحرک کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 26 Sep 2024 19:04:23
آج دہلی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔ اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آج میں اوپر والے کے کرم اور ملک کے کروڑوں لوگوں کی دعاؤں کی بدولت جیل سے باہر آیا ہوں۔ مجھے اور منیش سسودیا جی کو یہاں دیکھ کر بی جے پی کے ارکان کافی غمزدہ ہیں۔‘‘ اس کے بعد، کیجریوال نے پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’’ہمارے
View more
Thu, 26 Sep 2024 18:15:09
بالی ووڈ کی اداکارہ اور منڈی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت نے زرعی قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے کی تجویز دے کر سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان قوانین پر دوبارہ غور کرنا چاہیے اور کسانوں کو بھی اس بارے میں حکومت سے درخواست کرنی چاہیے۔ ان کے اس بیان کے بعد پنجاب کے کسانوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy