ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    اے آئی سی سی وینو گوپال، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ شیو کمار کی ضمنی انتخابات کی حکمت عملی پر میٹنگ

    اے آئی سی سی وینو گوپال، وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ شیو کمار کی ضمنی انتخابات کی حکمت عملی پر میٹنگ

    Sat, 19 Oct 2024 18:08:42 
    آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ شیو کمار کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں 13 نومبر کو ہونے والے چن پٹن، شیگاؤں اور سندور اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔
    سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کو سیاسی دباؤ سے آزاد رکھنا چاہیے: سدارامیا

    سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کو سیاسی دباؤ سے آزاد رکھنا چاہیے: سدارامیا

    Sat, 19 Oct 2024 18:03:39 
    کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعرات کو ایک بار پھر مرکزی ایجنسیوں کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیاں کسی سیاسی دباؤ کے بغیر کام کریں اور کسی مخصوص پارٹی کے حق میں جھکاؤ نہ رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس ریاست کے تین اسمبلی حلقوں میں 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
    کرناٹک کے رہائشی اسکولوں کا نام بدلنے کا اعلان، اب مہارشی والمیکی کے نام سے جانے جائیں گے

    کرناٹک کے رہائشی اسکولوں کا نام بدلنے کا اعلان، اب مہارشی والمیکی کے نام سے جانے جائیں گے

    Sat, 19 Oct 2024 17:57:14 
    کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے 17 اکتوبر کو مہارشی والمیکی کے یوم پیدائش کے موقع پر اعلان کیا کہ ریاست کے رہائشی اسکولوں کے نام بدل کر مہارشی والمیکی کے نام پر رکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے را نچور یونیورسٹی کا نام بھی بدل کر مہارشی والمیکی یونیورسٹی کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
    تلنگانہ میں مسلسل 4 دن کی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے ایلو الرٹ جاری کیا

    تلنگانہ میں مسلسل 4 دن کی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے ایلو الرٹ جاری کیا

    Sat, 19 Oct 2024 17:50:18 
    حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں تک مسلسل بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر ریاست کے مختلف اضلاع میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔
    کولکاتا: جونئیر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال 15ویں دن بھی برقرار

    کولکاتا: جونئیر ڈاکٹروں کی بھوک ہڑتال 15ویں دن بھی برقرار

    Sat, 19 Oct 2024 17:45:27 
    کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونئیر ڈاکٹروں کی جانب سے اپنی ساتھی کے مبینہ قتل اور زیادتی کے خلاف احتجاج جاری ہے، جو اب 15ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ اس واقعے نے طبی برادری میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے، اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملتا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
    بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات میں نئی پیش رفت، حفاظتی دستے کے اہلکار کو معطل کر دیا گیا

    بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات میں نئی پیش رفت، حفاظتی دستے کے اہلکار کو معطل کر دیا گیا

    Sat, 19 Oct 2024 17:36:32 
    ممبئی پولیس نے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کی تفتیش میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ پولیس نے اس کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے جو قتل کے وقت صدیقی کی سکیورٹی پر تعینات تھا۔ معطل کانسٹیبل کا نام شیام سوناونے ہے، اور پولیس کے مطابق، انہوں نے نہ تو حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی صدیقی کو بچانے کے لیے کوئی اقدام کیا۔ اس معاملے میں داخلی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اہلکار کی غفلت کی وجوہات کا پتہ لگایا
    شمالی کوریا کے فوجیوں کی یوکرین میں موجودگی کا انکشاف، جنوبی کوریا کا انتباہ

    شمالی کوریا کے فوجیوں کی یوکرین میں موجودگی کا انکشاف، جنوبی کوریا کا انتباہ

    Sat, 19 Oct 2024 17:27:10 
    یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا نے روس کا ساتھ دینا شروع کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1500 شمالی کوریائی فوجی روس میں پہنچ چکے ہیں تاکہ یوکرین کے خلاف لڑائی میں حصہ لے سکیں۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا مزید 12 ہزار فوجی روس بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زلینسکی نے بھی کہا تھا کہ تقریباً 10 ہزار شمالی کوریائی فوجی روس کی حما
    مہاراشٹر انتخابات: الیکشن کمیشن نے 1752 متنازع سوشل میڈیا پوسٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا

    مہاراشٹر انتخابات: الیکشن کمیشن نے 1752 متنازع سوشل میڈیا پوسٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا

    Sat, 19 Oct 2024 17:24:39 
    مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل چیف الیکشن آفیسر نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 1752 پوسٹس ہٹانے کی ہدایت دی ہے، جنہیں فیک نیوز اور گمراہ کن مواد پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، ان پوسٹوں کا مقصد عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا اور ووٹروں کے فیصلوں کو متاثر کرنا ہے۔ اس اقدام کا مقصد انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانا ہے، تاکہ ووٹرز گمراہ کن معلومات سے محفوظ رہ سکیں۔
    فرانسیسی صدر نے متنازع بیان نشر ہونے پر وزراء اور میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا، بیان کی تردید

    فرانسیسی صدر نے متنازع بیان نشر ہونے پر وزراء اور میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا، بیان کی تردید

    Sat, 19 Oct 2024 17:21:00 
    فرانس کے صدر امانوئل مکرون نے اپنی کابینہ کے کچھ وزراء پر پیشہ ورانہ غیر سنجیدگی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس نے کابینہ اجلاس میں اسرائیل کے حوالے سے ان کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا۔ مکرون نے کہا کہ ان کے تبصرے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا، جس سے غیر ضروری تنازع کھڑا ہوا ہے۔