Sun, 20 Oct 2024 10:29:44
راجستھان کے دھولپور میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک سلیپر کوچ بس نے ایک ٹمپو کو شدید ٹکر ماری۔ اس حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 5 بچے، 3 بچیاں، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
View more
Sat, 19 Oct 2024 20:05:35
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے 63 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بنگلورو کے ڈپو - 2 میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
View more
Sat, 19 Oct 2024 19:54:15
جموں و کشمیر میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتیجے میں عمر عبد اللہ کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل پا چکی ہے۔ چند روز قبل منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ خطے کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے۔ اس تجویز کو کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کیا، جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اس کی توثیق کر دی ہے۔ اس منظور شدہ تجویز میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کا مسودہ بھی شامل کیا گیا ہ
View more
Sat, 19 Oct 2024 19:47:57
حماس نے یہ تصدیق کی ہے کہ ان کے رہنما یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق، حماس کے اعلیٰ رہنما خلیل حیا نے اپنی براہ راست تقریر میں اس واقعے کی اطلاع دی اور کہا کہ یحییٰ السنوار نے اپنی جان کو آزادی اور خودمختاری کی خاطر قربان کیا۔
View more
Sat, 19 Oct 2024 19:42:35
ملعون سلمان رشدی پر 2022ء میں چاقو سے حملہ کرنے والے 26 سالہ ہادی مطر کے خلاف مقدمے کی سماعت نیو یارک میں ہی ہوگی۔ جمعہ کے روز عدالت نے یہ فیصلہ سنایا کہ ملزم کا مقدمہ اسی مقام پر چلے گا جہاں رشدی پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہادی کے وکیل نے دلیل پیش کی کہ اسے نیو یارک میں جانبدارانہ رویے کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اس علاقے میں عرب اور مسلمان آبادی کم ہے، اور اس حملے کی بڑی پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔ وکی
View more
Sat, 19 Oct 2024 19:34:23
مقامی حکام نے اطلاع دی ہے کہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے کے قریب ایک کشتی دیکھی گئی ہے جس میں 100 سے زائد روہنگیا پناہ گزین سوار تھے، اور اس پر ایک لاش بھی موجود تھی۔ روہنگیا مسلمان میانمار میں بدترین ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد خطرناک سمندری سفر پر نکل کر ملائیشیا یا انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
View more
Sat, 19 Oct 2024 19:27:07
ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت کے باوجود یہ تنظیم "زندہ ہے اور زندہ رہے گی"۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کی جدوجہد اور عزم کو ختم نہیں کیا جا سکتا، اور اس کے ارادے مزید مضبوط ہوں گے۔
View more
Sat, 19 Oct 2024 19:21:08
لبنان کے دارالحکومت بیروت اور شمالی لبنان کو ملانے والی شاہراہ پراسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سےکم دو افراد ہلاک ہوگئے۔
View more
Sat, 19 Oct 2024 18:59:44
مسافر طیاروں میں بم کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس نے سیکیورٹی ایجنسیوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ ہفتے کے روز ہندوستانی ایئرلائنز کے 20 سے زائد طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy