Sun, 20 Oct 2024 11:58:19
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مظفر نگر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔مظفر نگر کے بڈھانہ علاقے میں ہفتے کی رات دیر گئے مسلم برادری کے سینکڑوں لوگ سڑک پر جمع ہوئے اور اس متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج بڑھتے ہی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا اور پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
View more
Sun, 20 Oct 2024 11:35:44
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے دونوں خطوں کے لوگوں کے چہروں پر دوبارہ مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جموں میں شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمر عبداللہ نے پارٹی کارکنوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جموں کشمیر کے عوام سے چھینے گئے ہر ایک حق کی بحالی کے لیے پوری کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں
View more
Sun, 20 Oct 2024 11:30:35
جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ کا ایک وفد 19 اکتوبر کو بہرائچ فساد متاثرین سے ملاقات کا ارادہ لے کر نکلا تھا، لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔ جمعیۃ نے ہفتہ کے روز ایک پریس بیان جاری کر بتایا کہ ’’بہرائچ کے فساد زدہ علاقوں میں متاثرین کی خیر خواہی کے لیے وہ آج (19 اکتوبر) شام لکھنؤ ایئرپورٹ پر اترتے ہی تھے کہ پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔‘‘
View more
Sun, 20 Oct 2024 11:17:11
ہفتہ کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ’سنویدھان سمّان سمیلن‘ کے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر عزم ظاہر کیا کہ ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد ہٹانے سے کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں بی جے پی اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی، کہ وہ الیکشن کمیشن، سی بی آئی، ای ڈی، محکمہ انکم ٹیکس، اور بیوروکریٹس کو کنٹرول کر رہی
View more
Sun, 20 Oct 2024 11:10:24
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل، صحافی گوری لنکیش کے قتل کے ملزم شری کانت پنگارکر نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے دھڑے شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس حالیہ پیشرفت نے سیاسی حلقوں میں تشویش اور بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Sun, 20 Oct 2024 10:56:26
مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ہندوستانی ایئرلائنس کے 30 طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ اور سیکیورٹی ایجنسیوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ ایئر پورٹ کے سیکیورٹی نظام کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی ایجنسیاں بھی الرٹ پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایئر انڈیا، انڈیگو، اکاسا ایئر، وِستارا، اسپ
View more
Sun, 20 Oct 2024 10:51:54
جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 66 امیدوار شامل ہیں۔ اس فہرست میں 11 خواتین بھی شامل ہیں جو اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ بی جے پی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ناکام رہنے والے 4 امیدواروں کو بھی اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔ یہ چار امیدوار سیتا سورین، سمیر اراؤں، سدرشن بھگت، اور گیتا کوڑا ہیں۔ سیتا سورین کو
View more
Sun, 20 Oct 2024 10:48:13
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج حج منزل کا دورہ کیا۔ انھوں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2025 کے پیش نظر منتخب عازمین حج کے لیے حج منزل کے دفتر میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مقصد سے لگائے گئے کیمپ کا معائنہ کیا۔ کوثر جہاں نے وہاں موجود تمام عازمین حج سے ملاقات بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عازم
View more
Sun, 20 Oct 2024 10:45:00
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مراحل میں ہوں گے، اور این ڈی اے اور انڈیا اتحاد دونوں ہی کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ این ڈی اے نے کچھ سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آج انڈیا اتحاد کی جانب سے بڑی خبر یہ آئی ہے کہ تمام پارٹیاں مل کر انتخاب لڑیں گی۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "انڈیا اتحاد آئندہ اسمبلی انتخاب
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy