Thu, 18 Mar 2021 12:55:07
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے چہارشنبہ کے روز وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں کرناٹک حکومت سے بنگلورو، کلبرگی اور بیدر پر خصوصی توجہ دینے کو کہا ہے۔ ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلیٰ ملک میں کووِڈ 19 صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
View more
Thu, 18 Mar 2021 12:50:50
دوسرے مرحلہ میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے کرناٹک یا ریاست کے کسی بھی حصہ میں لاک ڈاؤن یا کرفیو نافذ کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج کہا کہ حکومت کسی بھی قسم کی اِنڈور سرگرمیاں جن میں شادی، سالگرہ اور دیگر تقریبات بھی شامل ہیں کو رگیولیٹ کرے گی۔ حالانکہ وزیراعلیٰ نے یہ وضاحت بھی کی کہ آؤٹ ڈور تقریبات پر زیادہ پابندیاں نہیں ہوں گی۔
View more
Thu, 18 Mar 2021 12:46:00
کورٹ کمیشن کی اس رپورٹ کے بعد کہ عرضی گذار کی دونوں ٹِپر لاریاں پولس اسٹیشن کےاحاطے میں موجود ہیں، بھٹکل جے ایم سی عدالت نے مقررہ کورٹ کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ دونوںٹِپر لاریوں کو عدالت کے سامنے پیش کرے۔
View more
Thu, 18 Mar 2021 12:39:48
رواں تعلیمی سال اختتام پذیرہے،نئے تعلیمی سال کوکب سے شرو ع کرناہے،اس معاملہ میں غوروفکرکیاجارہاہے۔ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے آج اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ تعلیمی سال کا آغاز 15جولائی سے ہوگا۔
View more
Thu, 18 Mar 2021 12:26:49
میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے کسان تحریک کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ ستیہ پال ملک نے کسانوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا، کہ ’’کتیا بھی مر جاتی ہے تو اس کے لئے ہمارے لیڈران تعزیتی پیغام جاری کرتے ہیں، لیکن 250 کسان مر گئے، کسی نے ایک لفظ بھی نہیں کہا، یہ سب میری روح کے لئے تکلیف دہ ہے۔‘‘
View more
Thu, 18 Mar 2021 12:09:18
ہوائی سفر کے دوران ماسک نہ پہننابڑھتے کورونا انفیکشن کی وجہ سے آپ کیلئے مشکل بن سکتا ہے- اس طرح سفر سے محروم رہنے کے علاوہ سرکش مسافر کاتمغہ الگ سے دیا جاسکتا ہے -
View more
Thu, 18 Mar 2021 12:03:03
تصور کیجیے کہ جس سڑک پر آپ چلتے ہیں، وہ نجی کمپنی کی ہوگی، جس ٹرین میں سفر کرتے ہیں وہ نجی کمپنی کی ہوگی، جس اسٹیشن سے ٹرین میں چڑھتے ہیں یا جس ائیرپورٹ سے طیارہ میں چڑھتے ہیں وہ سب پرائیویٹ کمپنیوں کا ہوگا۔
View more
Thu, 18 Mar 2021 11:46:11
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے-
View more
Thu, 18 Mar 2021 11:36:37
دھ کے روز سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ سے لنک نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً تین کروڑ راشن کارڈوں کی منسوخی کو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دیا ، اور مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس (سی جے آئی) ایس اے بوبڑے ، جسٹس اے سی بوپنا اور جسٹس رام سبرمنین کے بنچ نے کہا کہ اسے بدعنوانی کی طرح نہیں دیکھا جانا چاہئے ،کیونکہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ سماعت کے آغاز پر کوئلی دیوی کے طرف سے پ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy