Thu, 01 Apr 2021 11:36:10
کرناٹک حکومت میں کے ایس ایشورپا نے وزیراعلیٰ یدی یورپا پر کام کاج میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی شکایت کی ہے۔
View more
Thu, 01 Apr 2021 11:11:44
پنجاب میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے انفارسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے قیام کے لئے راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ای ڈی کا سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) رینک کا افسر ہوگا اور اس کا قیام محکمہ آبی وسائل کے کان کنی اور جیولوجی ونگ سے کیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ غیر قانونی کان کنی کو قابو میں کرکے ہی ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
View more
Thu, 01 Apr 2021 11:06:56
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بدھ کے روز بتایا کہ ریاستی حکومت نے 33 نجی اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے 220 مزید آئی سی یو آئی کے بستروں کا اضافہ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
View more
Thu, 01 Apr 2021 11:03:14
ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات عائد کر کے اسکی سی بی آئ کے ذریعہ تفشیش کرنے والی عرضداشت کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے اسے مسترد کئے جانے کے بعد آج ممبئ ہائ کورٹ میں بھی انھیں ہزیمیت اٹُھانی پڑی اور ہائ کورٹ نے ان سے دریافت کیا کہ جب آپ پولیس کمشنر کی کرسی پر براجمان تھے تو آپ کو وزیر کے خلاف کاروائ کرنے سے کس نے ر
View more
Thu, 01 Apr 2021 10:57:43
سپریم کورٹ کی جانب سے نئے زرعی قوانین پر نظرثانی کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے ، جبکہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کاشتکاروں نے اپریل سے اپنا احتجاج تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 20:45:12
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ان کے پاس منگل کے روز نندی گرام میں ان کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر اور ویڈیوز ہیں اور وہ انتخابات کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل اور ضابطہ اخلاق کی وجہ سے اس معاملہ میں کارروائی نہیں کی گئی۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 20:37:58
اسٹار ہندوستانی خواتین بلے باز اور خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ کورونا کے ہلکے علامات محسوس ہونے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آئی ۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 20:09:51
الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل نندی گرام میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نندی گرام میں ممتا بنرجی کے خلاف ان کے سابق معاون سویندو ادھیکاری انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے دسمبر میں ہی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
View more
Wed, 31 Mar 2021 20:07:17
مغربی بنگال میں دورے مرحلہ کی ووٹنگ سے ایک روز قبل ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے لیڈران کو خط لکھا ہے۔ ممتا بنرجی نے خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈران سے اپیل کی ہے کہ جمہوریت کی بقا کے لئے بی جے پی کے خلاف متحد ہو جائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy