Sun, 04 Apr 2021 11:08:32
بنگلورو کے ڈی جے ہلی اورکے جی ہلی پولیس تھانوں کی حدود میں ہوئے تشدد کے سلسلہ میں گرفتار نوجوانوں کے خلاف پولیس حکام کی طرف سے درج تقریباً 2ہزا رمقدمات میں سے اب تک صرف 634مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد ان نوجوانوں کو شورٹی دی گئی ہے اور ان کی رہائی ہو سکی ہے،
View more
Sat, 03 Apr 2021 21:38:33
اترپردیش میں سہ سطحی پنچایت انتخابات کے تحت پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے ہفتہ کو نامزدگی کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے کے تحت 18 اضلاع میں 15 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنا شروع کر دیا۔
View more
Sat, 03 Apr 2021 21:24:01
ہندوستان کے معروف عالم دین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے سخت علیل تھے اور کورونا سے بھی متاثر ہو گئے تھے۔77 سالہ مولانا ولی رحمانی امیر شریعت اور خانقاہ رحمانی مونگیر کے روح رواں تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ کل اتوار کو مونگیر میں ادا کی جائے گی۔
View more
Sat, 03 Apr 2021 20:48:24
ضلع انتظامیہ نے کووڈ گائڈ لائنس کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف جو کارروائی شروع کی ہے اس کےنتیجے میں چہرے پر ماسک نہ پہننے والوں سے اب تک بڑا بھاری جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 03 Apr 2021 20:39:30
کڈبا ٹاون پنچایت سے متصل احاطے میں واقع شہر کو پانی سپلائی کرنے والی ٹینک اب اتنی خستہ حالت میں ہے کہ وہ کبھی بھی ٹوٹ کر گر سکتی ہے، جس سے جانی و مالی نقصانات کا خدشہ پیدا ہوگیا اور لوگ خوف کے سایے میں جی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 03 Apr 2021 13:46:18
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے جمعہ اور سنیچر کے دن تین مسافروں سے جملہ 1,18,71,430 روپے مالیت کا سونا ضبط کرلیا ہے جسے اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
View more
Sat, 03 Apr 2021 13:41:27
ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر تیزی سے بڑھ رہا ہے- کورونا وائرس کے انفیکشن کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے، اتر پردیش حکومت نے ریاست کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو11؍ اپریل تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے بند رکھنے کا حکم دیا ہے-
View more
Sat, 03 Apr 2021 11:09:56
انتخابات کے دوران آسام کے کریم گنج ضلع میں بی جے پی امیدوار کی کار سے ای وی ایم برآمد ہونے کے سبب تنازعہ پیدا ہو گیا ہے- کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کار کی ویڈیو کو ٹوئٹ کیا ہے- ابتدائی جانچ سے انکشاف ہوا ہے کہ جس بولیرو گاڑی سے ایم وی ایم برآمد ہوئی ہیں وہ پاتھر کانڈی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار کرشیندو پال کی ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy