Mon, 05 Apr 2021 11:08:16
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد این آر سی نافذ ہونے کے خدشات کے دوران بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور بنگال بی جے پی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ انتخابات کے بعد بنگال میں این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم شہریت ترمیمی ایکٹ نافد کیا جائے گا، تاکہ جو شہری پڑوسی ممالک میں مذہبی بنیاد پر زیادتی کے شکار ہوکر ہندوستان میں رفیوجی کے طور پر مقیم افراد کو ہندوستانی شہریت دی جاسکے۔
View more
Mon, 05 Apr 2021 11:01:53
چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے مابین سنیچر کے روز تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہے تصادم میں ایک دن بعد آج دن میں شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر 24 ہو گئی ہے اور مزید 31 جوان زخمی ہیں۔
View more
Mon, 05 Apr 2021 10:40:40
پاکستان کے سلامی بلے باز فخرزمان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رن کی شاندار اننگز کھیلنے کے باوجود ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے اور پاکستانی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 17 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔میزبان جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کرلی۔
View more
Mon, 05 Apr 2021 10:36:45
الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے چھ اپریل کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے تین پولیس افسران کا فی الفور تبادلہ کر دیا ہے۔
View more
Mon, 05 Apr 2021 10:34:20
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں اور ان کے مددگاروں کو بخشا نہیں جائے گا، انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی زمین ہندوستان کی سنسکرتی کا نچوڑ ہے جس کے ہونٹوں پر بھگوان کی بانسری ہے اور صوفی سنتوں کے گیت بھی، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ باتیں اتوار کو یہاں ایس کے آئی سی سی میں 'گلوبل سٹریٹجک پولیس فاؤنڈیشن پونے' کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
View more
Mon, 05 Apr 2021 10:31:44
کورونا کے بحران سے مقابلہ کرنے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے کچھ سخت فصیلہ کرتے ہوئے کل شام سے رات کے کرفیو کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دن میں دفعہ144لاگو رہے گی جس کے تحت 5 سے زائد لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع کل کابینی وزیر نواب ملک نے دی ہے۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 21:34:29
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے ساتھ مقابلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ہفتے کے روز نکسل حملے میں 22 فوجی شہید ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 21:12:25
انڈونیشیا میں مال بردار جہاز اور ماہی گیروں کی کشتی کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
View more
Sun, 04 Apr 2021 21:06:47
عالم اسلام کی عظیم شخصیت مفکراسلام امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی ؒ جنرل سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈسپردخاک ہوئے۔آپ ؒ،اپنے والدامیرشریعت مولانامنت اللہ رحمانی ؒاورداداقطب عالم مولانامحمدعلی مونگیریؒ کے پہلومیں خانقاہ رحمانی کے احاطے میں ابدی نیندسوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy