Mon, 12 Apr 2021 09:34:32
جموں و کشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسکولوں میں درس و تدریس کی معطلی میں 18 اپریل تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 09:29:48
الیکشن کمیشن کے ذریعہ کوچ بہار میں مرکزی سیکورٹی فورسیس کی فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد کسی بھی سیاسی لیڈروں کے جانے پر پابندی عاید کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 09:14:45
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں جاری تشدد کے پیش نظر وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی اضافی 71 کمپنیاں فوری طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ ہفتے کے روز لیا۔ وزارت داخلہ نے ریاست میں تشدد کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی درخواست کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 09:11:00
سی بی ایس ای بورڈ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مئی ماہ میں منعقد ہونے والے بورڈ کے امتحانات کرائے گی، جس پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر تعلیم رمیش پوکڑیال نشانک کو خط لکھا ہے۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 07:25:27
سلامی بلے باز نتیش رانا (80) اور راہل ترپاٹھی (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کولکتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز آئی پی ایل 14 کے تیسرے مقابلوں کو یکطرفہ انداز میں 10 رن سے جیت لیا۔
View more
Mon, 12 Apr 2021 07:15:47
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ریکارڈ سامنے آرہے ہیں - دہلی سرکار کی جانب سے کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کے باوجود اتوار کے روز کورونا کے ریکارڈ 10 ہزار 774 نئے کیس رپورٹ ہوئے،جبکہ 48/ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے -
View more
Mon, 12 Apr 2021 07:10:26
جب تک ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری نہیں آتی، تب تک انجکشن ریم ڈیسیویر اور ریم ڈیسیوایر ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگری ڈی نٹس کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے-
View more
Mon, 12 Apr 2021 06:59:19
ہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے درمیان اتوار کی شام کورونا ٹاسک فورس کے ساتھ ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ ہوئی،
View more
Mon, 12 Apr 2021 06:51:21
کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے درمیان اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اتوار کے روز مذہبی مقامات پر بیک وقت 5 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy