Wed, 14 Apr 2021 12:52:47
وٹّل کے قریب سوربیل روڈ پر بڑی بے پروائی سے چلائے جارہے پِک اَپ ٹرک نے اسکوٹر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار ہلاک ہوگیا جبکہ پچھلی سیٹ پر سوار نوجوان کو زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 14 Apr 2021 11:39:26
راجدھانی دہلی کے نظام الدین واقع تبلیغی جماعت مرکز کا ہیڈکوارٹر بنگلہ والی مسجد کا تالا عدالتی حکم کے بعد کھل گیا اور دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلہ سے مسلم طبقہ میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔
View more
Wed, 14 Apr 2021 11:33:09
گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس نے ناقابل یقین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں منگل کے روز 10 رن سے شکست دی اور دو میچوں میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ ممبئی نے اس طرح کولکاتا کے خلاف 28 مقابلوں میں 22 ویں جیت حاصل کی۔
View more
Wed, 14 Apr 2021 11:22:40
اتر پردیش کے کئی شہروں میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی کا عالم پیدا کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ متاثر شہروں میں دو یا تین ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کرے۔
View more
Wed, 14 Apr 2021 11:13:59
مہاراشٹر میں بے قابو ہوتے کورونا انفیکشن کے درمیان ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بدھ کی رات 8 بجے سے آئندہ 15 دنوں تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Wed, 14 Apr 2021 11:07:08
اتراکھنڈ میں جاری کمبھ کے میلے میں لاکھوں کی بھیڑ میں کورونا کا پھیلاؤ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہاں 102 ہندو عقیدت مند اور 20 سادھو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ میلے میں موجود کئی ہندو تنظیموں نے کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
View more
Wed, 14 Apr 2021 10:33:03
بھٹکل سے قریب ۳۰ کلو میٹر دور ہوناور تعلقہ کے منکی قصبہ میں نوائط اسپورٹس ایسوسی ایشن(این یس اے) منکی کی جانب سے بین المساجد منکی کے مابین قرأت و نعتیہ مقابلہ منعقد ہوا جس میں اول ، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام میں رمضان کی اہمیت اور فضیلت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 17:17:48
کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد مینگلور میں جاری رات کے کرفیو پر سختی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے اور کسی بھی سواری کو غیر ضروری طور پر سڑک پر گذرنے کے دوران اُن کے خلاف کیسس دائر کئے جارہےہیں۔ پتہ چلا ہے کہ سنیچر کو ایک ہی رات کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولس نے 65 سواریوں کے مالکان کے خلاف کیسس دائر کئے تھے جبکہ اگلے روز یعنی اتوار کو پھر 13 سواری مالکان کے خلاف معاملات درج کئ
View more
Tue, 13 Apr 2021 16:40:47
دبئی سے مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ اُترنے والی فلائٹ کو خراب موسم کی وجہ سے پڑوسی ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ منتقل کیا گیا ہے۔ کوچی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ڈائرکٹر اے سی کے نائیر نے بتایا کہ دبئی۔مینگلور ائیرانڈیا فلائٹ جسے مینگلور ائرپورٹ پر لینڈکرنا تھا، رات کو موسم اچانک خراب ہونے کی وجہ سے فلائٹ کے راستہ کو بدل کر کوچی ائرپورٹ میں موڑا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy