Mon, 24 May 2021 12:25:54
دھارواڑ ضلع میں بلیک فنگس سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق کمس ہبلی میں زیر علاج دھارواڑ سے تعلق رکھنے والا 37سالہ شخص اسپتال میں چل بسا۔ کمس ہبلی میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 78/افراد بلیک فنگس کا علاج حاصل کررہے ہیں۔
View more
Mon, 24 May 2021 12:09:55
ریاست کے رورل اورٹاؤن علاقوں میں کوروناکی علامات رکھنے والوں کے گھرگھر جاکر کووڈٹیسٹ کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔یہ اعلان ریاستی وزیربرائے محصولات وڈیزاسٹرمیجمنٹ اتھارٹی کے نائب صدرآراشوک نے کیا۔
View more
Mon, 24 May 2021 11:51:24
کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات اور آکسیجن کی کمی سے ہونے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نے ضرورتمندوں کو گھروں تک مفت آکسیجن فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے ۔
View more
Mon, 24 May 2021 11:32:10
پری یونیورسٹی طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے زاویہ نگاہ سے پی یوسی سال دوم کے امتحانات منعقد کرنابہترمعلوم ہوتاہے۔یہ خیال ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے پیش کیا۔
View more
Mon, 24 May 2021 11:27:14
ریاستی حکومت کواپنی سخت تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہاکہ تسلیم شدہ سماجی صحت کارکن(اے ایس ایچ اے)آشاورکرس کوتین مہینوں تک اعزازیہ فراہم نہیں کیاگیاہے۔
View more
Mon, 24 May 2021 11:16:28
ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد شعبہ صحت میں غیرمعمولی سدھار آیاہے۔ کوروناکے دوران نظامِ صحت میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ طبی شعبہ کے بنیادی ڈھانچہ جات میں اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ان خیالات کااظہار ریاستی وزیربرائے صحت میڈیکل تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکرنے کیا۔
View more
Mon, 24 May 2021 11:02:01
ریاست میں کوروناکی خوفناک دوسری لہرنے عوام کی آنکھوں سے نینداڑادی ہے،اس بارے میں ہرانسان سہماہواہے،اس دوران کووڈماہرین کمیٹی کی جانب سے یہ انتباہ دیاگیاہے کہ ریاست میں پانچ چھے مہینوں میں کوروناکی تیسری لہرحملہ آورہوسکتی ہے۔اس لیے حکومت کوچاہئے کہ وہ پیش آمادہ خطرہ کومدنظررکھتے ہوئے چوکناہوجائے اور تیسری لہرکے سلسلہ میں جائزہ لینے کے لیے ماہرین کی ایک اورکمیٹی تشکیل دی جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy