Thu, 10 Jun 2021 11:40:32
عروس البلاد ممبئی کو مانسون کی آمد کے ساتھ دو دنوں سے بھاری بارشوں کا سامنا ہے اس دوران سڑکوں پر سیلاب آیا ہوا ہے اور سمندر بھی اپھان پر ہے۔ دریں اثنا، مغربی مالاڈ میں ایک عمارت کے گر جانے سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Thu, 10 Jun 2021 11:36:08
تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف چل رہے کسانوں کے مظاہروں کو 200 دن مکمل ہو گئے ہیں اور ان دو سو روز کے دوران تقریبا 500 کسانوں کی جانیں چلی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی 40 کسانوں کی تنطیموں کے اتحاد سنیوکت کسان مورچہ نے مودی حکومت کے ذریعہ جو خریف کی پیدوار کی خریدنے کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے اسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 10 Jun 2021 11:33:13
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کسان تحریک کے لیڈر راکیش ٹکیت سے ملاقات کی اور کسانوں کے مسائل پر انتہائی اہم تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک کو ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ راکیش ٹکیت سے ملاقات کے بعد انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز عوام مخالف پالیسیوں پر گامزن ہے۔
View more
Thu, 10 Jun 2021 11:22:43
دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلوان سشیل کمار کی جیل کے اندر خصوصی کھانا اور اضافی خوراک طلب کرنے کی درخواست خارج کردی۔
View more
Thu, 10 Jun 2021 11:17:39
کرناٹک الیکٹریسٹی ریگولیٹر نے بدھ کے روز مالی سال 2021-22 میں صارفین کے لئے یکم اپریل سے بجلی کی شرحوں میں 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس اضافہ پر احتجاج کیا اور اسے ریاست کے لوگوں کے لئے ’بی جے پی جھٹکا‘ قرار دیا۔
View more
Thu, 10 Jun 2021 11:08:14
ایسے مرحلہ میں جبکہ ریاست کے عوام کورونا وائرس کی دوسری لہر کے قہر اور لاک ڈاؤن کی مار سے بدحال ہیں ریاستی حکومت نے ان پر ایک اور وار کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اضافہ یکم اپریل 2021سے ہی لاگومانا جائے گا۔ریاستی حکومت نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 30پیسے کااضافہ کردیا۔
View more
Thu, 10 Jun 2021 10:58:19
رناٹک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی کے درمیان لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کی قیاس آرائی زور پکڑنے لگی ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر اعلی بی ایس ایڈی یور پا نے منگل کے روز اشارہ دیاہے کہ 14 جون سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی لائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ ایک دو دن میں میٹنگ کر یں گے اور اعلی افسروں و وزراء سے مشورے کے بعد نئے رہنما خطوط جاری کر یں گے ۔
View more
Thu, 10 Jun 2021 00:37:22
ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے بیشتر علاقوں میں گھن۔گرج چمک کے ساتھ متوقع وقت سے دو روز پہلے ہی شروع ہونے والی زبردست بارش نے عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر میں آئندہ دو تین دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
View more
Wed, 09 Jun 2021 21:07:57
کدری میں پِنٹو لین کے ایک مکان میں رہنے والے میاں بیوی کے ایک جوڑے نے مالی دشواریوں سے تنگ آکر بیک وقت خودکشی کرلی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy