Sat, 12 Jun 2021 11:39:05
مرغیوں کی دکانوں پر جو کچرا جمع ہوتا ہے اس کی نکاسی کے لئے بھٹکل ٹی ایم سی نے ہر دکان سے روزانہ 200 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر دکانداروں نے شدید بے اطمینانی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 11:32:11
متحدہ عرب امارات کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ابوظہبی میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق 15 جون سے ابوظہبی میں خریداری مراکز، مالز، ریستوران، کیفے اور دیگرعوامی مقامات پر صرف ایسے افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہو یا ان کا کورونا ٹیسٹ منفی ثابت ہوا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 11:27:42
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کی گھر واپسی سے بہت خوش ہیں۔ انھوں نے مکل رائے اور ان کے بیٹے سبھرانشو رائے کو آج اپنی موجودگی میں دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل کیا۔ بعد ازاں انھوں نے کہا کہ ’’گھر کا بیٹا اپنے گھر لوٹا ہے۔‘‘ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ’’مکل رائے ہمارے پرانے ساتھی رہے ہیں اور ہم پرانے دن کی طرح مل کر کام کریں گے۔‘‘
View more
Sat, 12 Jun 2021 11:24:15
سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ بندربانٹ میں مصروف بی جے پی حکومت سے عوام کو کوئی توقع نہیں ہے۔ کورونا انفیکشن، مہلک بلیک فنگس کے مہنگے علاج میں حکومت کی لاپرواہی، زندگی محافظ دوائیوں کی کمی اور ٹھپ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہر محاذ پر ناکام بی جے پی حکومت میں غریب کسانوں،نوجوانوں اور سماج کے پسماندہ محروم طبقات کے مفاد پر حملہ ہی ہوتا رہا
View more
Sat, 12 Jun 2021 11:19:20
قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 238 نئے معاملات کی تصدیق کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1430671 ہوگئی اورمزید 24 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کامجموعی اعدادوشمار 24772 تک پہنچ گیا ہے۔
View more
Sat, 12 Jun 2021 11:13:42
امریکی سینیٹ نے وفاقی مجسٹریٹ جج اور پاکستانی تارکین وطن کے بیٹے زاہد این قریشی کی نیو جرسی میں فیڈرل جج کے طور پر تقرری کی توثیق کی ہے۔ زاہد قریشی امریکہ کی تاریخ میں پہلے مسلم فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ جج مقرر ہوئے ہیں۔
View more
Fri, 11 Jun 2021 21:23:45
مغربی بنگال میں بی جے پی کے قدآور لیڈر اور رکن اسمبلی مکل رائے اپنے بیٹھے سبھرانشو رائے کے ساتھ ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔
View more
Fri, 11 Jun 2021 21:17:04
ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے خلاف سبھی پٹرول پمپوں پر مظاہرہ کرنے کے کانگریس کے پروگرام سے کچھ گھنٹے پہلے اتر پردیش کانگریس صدر اجے کمار للو کو جمعہ کی صبح ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ یو پی سی سی صدر کی رہائش کے باہر پولس تعینات کر دی گئی ہے اور انھیں مطلع کیا گیا ہے کہ انھیں باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy